پانچ بہترین نسخے جو اگر رات کو سونے سے پہلے کیے جائیں، تو وزن تیزی سے کم ہوگا

0
1,117 views
وزن کم کرنے کے پانچ بہترین نسخے
Spread the love
آج کل ہر شخص وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتا ہے۔اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وزن کم کرنا بالکل بھی آسان نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی بچوں کا کھیل ہے۔۔۔یہ ایک ایسا سہانا خواب ہے کہ جس کو پورا کرنے کے لئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو آئیے دوستوں ہم آپ کو کچھ ایسے راستے بتاتے ہیں کہ جن پر عمل کرنے سے وزن نہایت ہی آسانی اور بہت تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔۔۔ اور جاگ کر خود کو تکلیف دینے سے بہتر ہوگا کہ سوتے ہوئے کئی کلو گھٹائیں۔۔۔جب آپ رات کو سونے سے پہلے اپنا وزن چیک کریں گے تو وہ زیادہ ہوگا لیکن صبح اس میں کمی آئے گی کیونکہ آپ کے جسم کا پانی پسینہ نکلنے کی وجہ سے کم ہوجاتا ہے۔۔۔اسی لئے سونا ہے تو ہی جسم کی چربی کو کم کرنا ہے ۔۔۔ مگر کیسے۔۔ آئیے جانتے ہیں:

پہلا طریقہ: سونے سے پہلے وزن اٹھانے کی عادت بنائیں

ایسی کثرتوں کا استعمال جس میں وزن اٹھاتے ہیں آپ کے جسم کے میٹا بالزم کو سولہ گھنٹوں کے لئے تیز کر دیتی ہیں اور صبح جلدی اٹھ کر کرنے والی کثرتوں کی نسبت زیادہ مفید اور فاءدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے جسم میں شگر کی مقدار نہیں بنتی اور آپکا وزن خود بخود کم ہونے لگتا ہے
وزن کم کرنے کے پانچ بہترین نسخے

دوسرا طریقہ: سبز قہوہ کا استعمال:

تین پیالی سبز قہوہ رات کو سونے سے پہلے پی لیا جائے تو میٹا بالزم ضرورت سے زیادہ تیز کام کرتا ہے اور ساڑھے تین فیصد کیلوریز کو گھٹاتا ہے۔
وزن کم کرنے کے پانچ بہترین نسخے

تیسرا طریقہ : سونے سے قبل ٹھنڈے پانی سے نہانا:

سونے سے پہلے تیز ٹھنڈے پانی سے نہانے کی وجہ سے جو کثرتیں ہم کرتے ہیں تو اس سے ہمارا لیکٹک ایسڈ خارج ہوجاتا ہے جو کہ ہمارے جسم میں موجود براؤن چربی کو بھی ختم کرتا ہے۔۔۔یہ وہی براؤن چربی ہے جو آپ کی گردن اور کندھوں میں ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں جب تیس سیکنڈ میں جب ہمارا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو وہ جسم کے براؤن ٹشوز کو ایکٹو کرتا اور اس طرح وہ سوتے ہوئے گھلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
وزن کم کرنے کے پانچ بہترین نسخے

چوتھا طریقہ: کیسین پروٹین شیک پی کر سونا:

اگر کیسین پروٹین شیک کا استعمال سونے سے قبل کیا جائے تو ہمارے جسم میں آٹھ گھنٹے کی ایک عجیب و غریب جنگ جاری رہتی ہے اور پھر جسم کا میٹا بالک ریٹ پوری رات کام کرتا ہے۔۔۔کیسین ایک دیر سے ہضم ہونے والا ڈیری پروٹین ہے جو سپلیمینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔۔۔یہ ہمارے جسم میں امائنو ایسڈ کو ریلیز کرتا ہے اور پھر اس طرح سوتے وقت جسم میں مسلز کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
وزن کم کرنے کے پانچ بہترین نسخے

پانچواں طریقہ: انٹرمٹنٹ فاسٹنگ:

انٹر مٹنگ فاسٹنگ یعنی سولہ گھنٹے کچھ بھی نہ کھانا نہ پینا اور اگر ہم اس دوران سوجاتے ہیں تو ہماری شوگر گھلنا شروع ہوجاتی ہے اور ساتھ ساتھ چربی بھی جلتی ہے۔۔۔یہ ایک ایسا عمل ہے کہ جس کے ذریعے سے لوگ سوتے ہوئے کئی کلو وزن گھٹا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے رات آٹھ بجے کھانا کھایا ہے تو اس کے بعد آپ کچھ نا کھائیں صبح بارہ بجے تک یا اس دوران سو جائیں۔ اور صرف پانی یا قہوے کا استعمال کریں۔
وزن کم کرنے کے پانچ بہترین نسخے