ایسی چھ مفید غذائیں جو وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں

0
1,567 views
food for weight loss
Spread the love
ہری سبزیاں اور براؤن بریڈ جیسی غذاؤں کو صحت مند غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے دوران بھی لوگ ان غذاوں کو اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ مگر چند ایسی غذائیں ہیں جن کو کھانے سے فائدے سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ آیئے آپ کو ان کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1۔ سرکہ

عام خیال ہے کہ سرکہ وزن کم کرنے میں بہترین ثابت ہوتا ہے اور اسی وجہ سے لوگ وزن کم کرنے کے لیے اپنی روزانہ کی خوراک میں سرکے کو شامل کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سرکہ اپنے اندر تیزابیت بھی رکھتا ہے جو آپ کے معدے کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس سے نہ صرف گلا خراب ہوسکتا ہے بلکہ ہڈیاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے اس کا زیادہ استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

2۔ فوری تیار ہونے والا دلیہ

بازار میں ملنے والا یہ فوری تیار ہونے والے دلیے میں ریشے کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں ذائقے کو بڑھانے کے لئے اس میں آٹا اور چینی کو شامل کیا جاتا ہے۔ اگراس دلیہ کو آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں تو یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جس سے صحت کو مختلف خطرات ہوسکتے ہیں۔ فوری تیار ہونے والے دلیہ کے بجائے عام دلیہ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔

3۔ سبزیوں والے برگر

جب لوگ فاسٹ فوڈ میں سبزیاں شامل کرتے ہیں تو وہ یہ سوچتے ہیں کہ یہ عام فاسٹ فوڈ کے مقابلے میں صحت کے لئے مفید ہوں گے مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ان میں بھی مکھن اور نمک کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے۔ اس لئے اگر سبزیاں کھانی ہیں تو گھر میں پکا کر کھائیں۔

4.۔ براؤن بریڈ

سفید ڈبل روٹی کے مقابلے میں براؤن بریڈ کے استعمال کو بہتر کہا جاتا ہے۔ لیکن اس میں وافر مقدار میں نمک اور سفید آٹا شامل کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ براؤن بریڈ کھانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اسے گھر پر ہی بیک کرلیں۔

5۔ سرخ پھلیاں اور سویا بین

دالیں اور پھلیاں تو صحت کے لئے بہت اچھی سمجھی جاتی ہیں اور ہوتی بھی ہیں مگر کچھ ایسی دالیں اور سبزیاں ہوتی ہیں جنہیں اچھی طرح دھو کر یا صحیح سے نہ پکایا جائے تو وہ صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ سرخ پھلیاں اور سویابین بھی ایسی ہی خوراک ہیں۔ سرخ پھلیاں وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اس میں چربی کی ایک قسم پائی جاتی ہے جس سے پیٹ میں درد ہوسکتا ہے۔ اس تکلیف سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ اسے دھو کر پکایا جائے۔ سویابین بھی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن ان میں ایک قدرتی زہر بھی پایا جاتا ہے جس سے اسے ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ سویابین اور سرخ پھلیوں کو پکانے سے پہلے کم از کم بارہ گھنٹے پانی میں بھگو کر دھو کر اور خشک کر کے اچھی طرح پکانا چاہیے۔

6۔ جائفل

جائفل اگر وافر مقدار میں کھایا جائے تو اس کے بہت سے نقصانات سامنے آسکتے ہیں جیسے کہ متلی، درد، سانس پھولنا، دورہ پڑنا اور انسانی ذہن پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔