چہرے سے ایکنی کے خاتمے کا بہترین ٹوٹکا۔۔ٹوتھ پیسٹ اور بیکنگ سوڈا ملا کر چہرے پر لگائیں اور حیرت انگیز نتائج دیکھیںں

0
1,907 views
ٹوتھ پیسٹ میں بیکنگ سوڈا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں
Spread the love
 ٹوتھ پیسٹ کے بےشمار فوائد ہں یہ صرف دانتوں کو صاف کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ اور بہت سی اشیاء کے ساتھ مل کر موثر اثرات مرتب کرتا ہے۔
 ٹوتھ پیسٹ میں مندرجہ ذیل کیمیکل پائے جاتے ہیں جیسے کہ سوڈیئم، فلورائیڈ، گلائسرول، سوربیٹال، کیلشئیم کاربونیٹ، سوڈیئم لارئیل سلفیٹ اور پیور سلفیٹس ، جس کی بدولت یہ بہتر طریقے سے کلیننگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بیکنگ پاؤڈر کے بھی بےشمار فوائد ہیں اگر بیکنگ پاوڈر اور ٹوتھ پیسٹ کو مکس کر کے 10 دن استعمال کریں گے تو چہرے پر موجود تمام بلیک ہیڈز نکلنے لگیں گے، جو ہلکے ہوں گے وہ  مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے اور جو گہرے بلیک ہیڈز ہوں گے ہیں وہ بھی تھوڑے دن کے استعمال کے بعد ختم ہو جائیں گے۔ کیونکہ بیکنگ سوڈا میں ایک خاص قسم کے ایلیمینٹ الکلائن اور ایسٹک کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ ان بلیک ہیڈز کو ختم کرنے میں بہت ہی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اسطرح  چہرے پر موجود تمام تر گندگی کو ختم کردیتے ہیں۔ کیونکہ بلیک ہیڈز کا وجود oily skin اور اس کے اندر گندگی  کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

مزید پڑہیے: رات میں روزانہ یہ کریم لگا کر موسم کیوجہ سے چہرے کی کالی اور خشک جلد کو صاف بنائیں


ٹپس اور فوائد:

1:  بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کا طریقہ

آدھا چمچ ٹوتھ پیسٹ اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک پیالی میں اچھی طرح ملا لیں۔
پھر آہستہ آہستہ ناک پر یا چہرے پر اس پیسٹ کا مساج کریں اور رگڑیں ۔ رگڑنے کی وجہ سے جلد کی گندگی باہر نکل کر ختم ہونے لگے گی اور اسطرح بلیک ہیڈز ختم ہونے لگیں گے اور جلد بھی نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی

2: جسم کے سیاہ حصوں کا رنگ صاف کرنے کا طریقہ

جسم کی black skin کا رنگ صاف و شفاف کرنے کے لئے ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور اس میں آدھا لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں اور بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ گزرنے کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔ اس بہترین ٹوٹکے سے جسم کے سیاہ حصوں کی رنگت صاف ستھری ہو جائے گی۔

3: ایکنی

آج کل ایکنی کے مسائل ہر کسی کو درکار رہتے ہیں۔ آدھا چمچ ٹوتھ پیسٹ، آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ پودینے کا پانی اچھی طرح  مکس کرکے ایکنی پر لگائیں اس سے جلد پر موجود ایکنی کنٹرول ہو جائے گی اور آہستہ آہستہ اختتام کی طرف مائل ہو جائے گی۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں