سردیوں میں اخروٹ کےبیشمار حیرت انگیز فوائد ۔۔ رنگ گورا اور نکھرا جسم کا دردختم اور بال لمبے گھنے پس یہ کہ انگنت فوائد جو کردیں گےآپ کو بھی حیران!

0
1,705 views
Benefits of Walnut آخروٹ کے فوائد
Spread the love
سردیوں میں مختلف قسم کے خشک میوہ جات آپ کو ہر جگہ دکھا‏ئ دیتے ہیں، اور ہر رات کو گلیوں میں  ہر طرف مونگ پھلی بیچنے والے رات بھر گھنٹا بجا بجا کر ہم سب کو ان خشک میوہ جات کی طرف دھیان دلوانے آ جاتے ہیں کہ آئیے آپ سب ان میووں کو خریدیں اور مزے سے گھروں میں بیٹھ کر کھائیں۔
تمام میوہ جات کے اتنے انگنت فوائد ہیں کہ ہمیں مکمل طور پران سب کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہے۔ آئیےآج ہم آپ کو اخروٹ کے زبردست فوائد  کے بارے میں بتاتے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اس سردیور میں اخروٹ ضرور کھائیں گے۔

یادداشت:

اخروٹ کے اندر پاۓ جانے والے اومیگا فیٹی ایسڈزھمارے دماغ کو تیز کرتے ہیں اور یادداشت بڑھانے میں انتہائ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈپریشن:

آجکل ڈپریشن کا مرض عروج پر ہے اور کلینیکل جرنل آف ایشیا  میں ‎شائع ہونےوالی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں آنے والے لوگوں کی تعداد سالانہ  تقریبا 49 فیصد کے تناسب سے بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں اخروٹ کھانا آپ کو اس سنگین ذہنی مرض سے دور رکھ سکتا ہے۔ اس میں شامل اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سمیت ایسے کئ دوسرے انزائمز ہیں جو کہ ڈپریشن کو کم کرکے ذہنی سکون کو بڑھاتا ہے۔

Benefits of Walnut آخروٹ کے فوائد

قبض:

اخروٹ کے اندر مختلف قسم کے فائبرز بھی پائے جاتے ہیں جوھمارے پیٹ کا درد کم کرکے قبض کو ختم کرنے میں کارآمد سابت ہوتے ہیں۔ اخروٹ کا تیل بھی ایک چمچ نیم گرم پانی میں ڈال کر پینا اس تکلیف میں مفید ہے۔

دل:

اس میوے میں شامل ایسڈ غیرضروری اور دل کو تکلیف پہنچانے والے (برے کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرکے ایسے مفید کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے دل مضبوط ہوتا ہے۔

مزید پڑہیے: وہ افراد جو نیند میں باتیں کر تے ہیں وہ اخلاقاً کیسے ہوتے ہیں؟


حمل:

اسمیں موجود میگنیشیم، زنک،اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور نیوروجینس نامی موجود مرکبات حاملہ خواتین اورانکے بچوں کی صحت کے لئے انتہائ کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔

نیند:

میلاٹونین نامی ایسڈ جو کہ اخروٹ میں پایا جاتا ہے جسم کو ریلیف پہنچانے اور پرسکون نیند فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بنتا ہے۔

Benefits of Walnut آخروٹ کے فوائد

جلد کو نرم کرنا:

اخروٹ میں شامل وٹامن ای، ، بی-ٹو اور بی-تھری صرف ھماری جلد کی خشکی کو ہی دور نہیں کرتے  بلکہ اس کو نرم ملائم اور موائسچرائز بھی رکھتےہیں۔

جسم اور دانت کے درد کا علاج:

سردیوں میں جسم کا درد بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور دانتوں میں بھی اکثر ٹھنڈا گرم رہنے کی تکلیف ہو جاتی ہے ایسے میں اخروٹ کے پتوں کو پانی میں ابال کر پینے سے زبردست فائدہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس کے پتوں میں پوٹاشئیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور وٹامن سی کے خواص پائے جاتے ہیں جو ہر طرح کے درد میں مفید ہے۔

رنگ:

اس  میوے میں پاۓ جانے والے وٹامن ای، سی اور اے رنگت کو صاف کرنے کے لئے فائدہ مند  ہوتے ہیں ۔اگر اخروٹ کو پیس کر  اسکا پاؤڈر بنائیں اور ایک چمچ دودھ شامل کرکےایک پیسٹ تیار کریں اور جلد پر لگالیں تو روزانہ کے استعمال سے یہ پیسٹ رنگ کی صفائی میں مثبت نتائج دے سکتا ہے۔

دمہ اور کھانسی:

جرمن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ  میںاینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو امینو موڈیولیٹری سسٹم کو بڑھانے کی طاقت دیتا  ہے اس سے پھیپھڑوں کی صحت بحال ہوتی ہے اور یوں کھانسی اور دمہ میں یہ فائدہ مندرہتا ہے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں