ایلویرا کا پودا گھر میں رکھنے کی اہم وجوہات کیا ہیں۔۔ آیئے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔

0
1,340 views
aloe vera plant advantages
Spread the love
ایلویرا اللہ کی عطا کردہ بہترین نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جو نہ صرف ہماری صحت کے لیے بلکہ خوبصورتی  میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے  اس مقصد کے حصول کے لئے ہم بازار جا کر اتنا مہنگا ترین ایلوویرا یا اس کا جیل خرید کر لاتے ہیں۔ مگر کیوں نہ ایسا کیا جائے کہ اس کو گھر میں ہی اُگا لیا جائے۔
آج اس پوسٹ میں، میں آپ کو یہی بتانے جارہی ہوں کہ گھر میں ایلووویرا کا پودا رکھنا کیوں ضروری ہے اور اس کے بقول ماہرین کی کیا رائے ہے۔

aloe vera plant and its uses
ایلوویرا کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چائیے؟

٭ بقول ویٹرو ریسرچ آف ایلوویرا کہ: ” ایلوویرا کے پودا کی گھر میں موجودگی سے وائرل انفیکشن اور فنگل انفیکشن جیسی بیماریاں گھر میں نہیں آتی ہیں۔
aloe vera plant and its advantages
٭ ایلوویرا کی این سی بی آئی کی ریسرچ کے مطابق: ایلویرا کا پودا گھر میں رکھنے سے اس گھر کے لوگوں کی قوتِ مدافعت کا  نظام بہت بہتر ہوتا ہے یعنی وہ جسمانی طور پر بہت مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ اس کا دوسرا اہم اور زبردست فائدہ یہ بھی ہے کہ جو معدے اور پیٹ کی خرابی میں مبتلا ہو وہ شخص کچھ دیر اس پودے کی خوشبو کو سونگھے، اس سے ہوگا یہ کہ اس کے جسم کو راحت ملے گی۔
٭ ایلویرا کے بہترین فوائد میں سے ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر کسی کے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس سلسلے میں فوراً ایلوویرا کا تازہ جیل نکال کر اس جلے ہوئے حصے پر لگائیں اس سے نہ صرف جلن میں آرام ملے گا بلکہ اس جلے ہوئے کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا ۔

مزید پڑہیے: سر کے بالوں کی خشکی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، اب خشکی کو دور کرنے کے ایسے گھریلو طریقے جو کیمیکل سے پاک ہیں


ایلویرا کا پودا گھر میں رکھنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس  پودے کے گھر میں ہونے کی وجہ سے حشرات نہیں ہوتے اور اگر ہوتے بھی ہیں تو یہ پودا اس کو بھگانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس جگہ ایلوویرا ہوتا ہے وہاں حشرات بہت کم پائے جاتے ہیں۔
٭ مصری، افریقی اور یونانی تہذیبوں میں ایلوویرا کی گھر میں  موجودگی بہت مقدس مانی جاتی ہے۔ ان کے یہاں یہ گُڈ کا سائن مانا جاتا ہے۔
غرض یہ کہ اللہ تعلیٰ نے یہ دنیا اور اس میں موجود تمام چیزیں بہت مفید بنائ ہیں جس میں سے ایلویرا ایک ہے اور جس پر ہم نے اس پوسٹ میں بات بھی کی۔ لہٰذا ہمیں چائیے کہ ہم اس نعمت ایلویرا کو ضرور اپنے گھر میں رکھیں اور اس سے فائدہ حاصل کریں۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں