!محمد بخش کے اعزاز میں تقریب: 10لاکھ روپے اور ستارہ شجاعت کا اعلان

0
1,348 views
کشمور اے ایس آئی
Spread the love
کشمور واقعہ کے دو ہیرو‏‏ز اے ایس آئی محمد بخش اورانکی بیٹی کے اعزاز میں کراچی میں ایک  شاندار تقریب منعقد کی گئی، آئی جی سندھ مشتاق احمد نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بہادر اےایس آئی محمد بخش اور اس کی دلیر بیٹی کوانکی بے مثال بہادری پر ان کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

مشتاق احمد انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نےاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی طرف سے اے ایس آئی محمد بخش اور اسکی نڈر بیٹی کے لیے دس لاکھ روپے کاتحفہ دینے کا اعلان کیا، مشتاق احمد آئی جی سندھ پولیس نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمد بخش کوستارہ شجاعت دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑہیے: تین دانے مکئی کے اردو تحریر


تقریب میں انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی محمد بخش کی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی نڈر بیٹی کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے تمغہ امتیاز کی بھی سفارش کرتے ہیں اوراس اے ایس آئی کی بہادربیٹی ریشماں خاتون کو بھی تمغہ امتیاز دینے کے لیے وفاقی حکومت سے بات طہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ محکمہ پولیس میں نوکری کرتے ہوئے انھیں 32 سال ہو گئے ہیں، لیکن یہ لمحہ میرے لیےانتہا‏ئ  باعث فخر ہے کہ میں ایسی فورس کو کمانڈ کر رہا ہوں  کہ جس فورس میں اے ایس آئی محمد بخش جیسے بہادر اور پیشہ ور افسر بھی موجود ہیں۔

سندھ حکومت کی طرف سے اس تقریب میں نمائندگی کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ذاتی طور پر خود تقریب میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آلے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکےاور میں ان کی جانب سے یہاں سندھ حکومت کی ترجمان بن کرحاضر ہوا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےیہ بھی کہا کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم کے متحد ہو کرکھڑے ہونا ہے اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے پر محمد بخش اور انکی بہادر بیٹی ریشماں خاتون کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، جس پر تقریب کےتمام شرکا نے کھڑے ہوکر محمد بخش اور انکی بیٹی ریشمہ کوشاندار خراج تحسین پیش کیا اور اے ایس آئی محمد بخش نےاپنا ہاتھ ہلاتے ہوۓ تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
مرتضی وہاب نےزور دیتے ہوۓ کہا کہ جس طرح یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےاورجسطرح  پولیس کے ایک اے ایس آئی افسر محمد بخش نے اپنی بیٹی کے ذریعے ان درندہ صفت ملزمان تک رسائی حاصل کی، میرے پاس الفاظ ہی نہیں کہ میں ان دونوں فرشتہ صفت انسانوں کا شکریہ ادا کر سکوں۔