بابر اعظم پاکستان کرکٹر نے میرا اسقاط حمل کروایا، حامزہ لاہور کی لڑکی کے موجودہ پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان پر سنگین الزامات

0
1,807 views
babar azam #babarazam بابر اعظم
Spread the love
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نیا سکینڈل سامنے آگیا، ایک لڑکی جس کا تعلق لاہور سے ہے اور نام حامزہ  ہے، حامزہ نے بابر اعظم پر گندے الزامات عائد کر دئیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت نئے سکینڈل کی بیچ  میں پھس گئےہیں اور لاہور سے تعلق رکھنے والی حامزہ نے بابر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے اسے پروپوز کیا تھا اور گھر والوں کے انکار پر وہ اسے گھر سے بھگا کر لے گیا اور بابر اعظم نے اسے بعد میں کرائے کے مکان میں رکھ رکھا تھا ۔
حامزہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ شروع سے ہی بابر اعظم کی مالی معاونت بھی کرتی رہی اور انہیں کرکٹر بنانے میں بھی اس کاایک اہم کردار رہاہے، بابر اعظم سے اس کا پرانا تعلق ہے جو کہ اس وقت کی بات ہے جب دونوںسکول فیلوز تھے۔

حامزہ نے مزیدیہ بھی کہا کہ بابراعظم انہیں ہسپتال میں روٹین چیک اپ کے لیے بھی لے کر جاتے تھے ۔حامزہ مختار لاہور کی رہائشی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک سیلون پر بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور اسے وہاں سے جوبھی تنخواہ ملتی وہ بابر اعظم کو لا کر دے دیتی تھی اور اسی پر سارا خرچہ کرتی تھی۔
حامزہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ 2017ءمیں اس نےپولیس تھانے میں دراخوست بھی درج کروائی کیونکہ مجھے ڈرانے دھمکانے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ ڈر کی وجہ سے بعد  میں  میں نے بابر اعظم سے صلح کرلی کیونکہ میں اس سے بے پناہ محبت بھی کرتی تھی۔ میں نے بابر پر اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا کیونکہ میں بس یہ چاہتی تھی کہ وہ کچھ بن جائے، اور صرف میرے خلوص کے بدولت ہی وہ آج بہت اچھا کھلاڑی بن چکا ہے۔

مزید پڑہیے: لاہور میں طالبہ کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں ، لڑکی نےدھمکی آمیز ویڈیو شیئر کر دی


حامزہ مختار نے یہ دھمکی دی ہے اگر انصاف نہ دیا گیا تو وہ (پی سی بی)پاکستان کرکٹ بورڈ  کے سامنے خود کشی کر لے گی۔
لڑکی نے یہ بھی دعویٰ کے ساتھ کہا کہ 2015 ءمیں وہ حاملہ ہوگئی تھی اور جب بابر اعظم کو اس بات کا معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ پر انتہائی تشدد کرنا شروع کردیا جبکہ اپنے دوستوں اور اپنے بھائی کی مدد سے میرا حمل بھی ختم کروادیا جس کا گواہ بابرا عظم کا دوست عثمان قادر بھی ہے۔
حامزہ مختار کایہ  بھی کہنا تھا کہ میرا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ بابر اعظم مجھ سے شادی کرے جبکہ میرا اس کے ساتھ پیسوں کا کوئی مطالبہ بھی نہیں ہے۔

پاکستانی ٹیم  کے کپتا ن بابر اعظم اور حامزہ کا معاملہ ٹویٹر پر ٹاپ بھی ٹرینڈ بن چکا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
Tags: #Babarazam, #Babar Azam, #babar azam stats, #babar azam height, #babar azam wife, #babar azam twitter, #babar azam scandal, #allegations, #viral 

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں