بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کے اہم طریقے

0
778 views
بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کے طریقے
Spread the love
آج کل کے جدید دور میں موبائل ہر کسی کی ضروریات زندگی بن چکا ہے لیکن بچوں کی نہیں۔ رواں دور میں جہاں بچہ رونے یا ضد کرنے لگتا ہے تو مائیں فوراً اپنے بچوں کے ہاتھ میں موبائل فون تھما دیتی ہیں اور انہیں کارٹون، نظمیں یا کوئی بھی ان کی پسند کی فلم یا ڈرامہ یا گیمز وغیرہ لگا دیتی ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کے مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہوجاتا ہے اور مائیں سمجھتی ہیں کہ ہمارا بچہ ضدی ہوگیا ہے۔
موبائل کا استعمال جہاں بچوں کی معلومات میں اضافے کا باعث ہیں تو یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ اس کے بہت سے منفی اثرات بھی ہیں۔ بلخصوص بچوں کے اخلاق اور رویے خراب ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کی زبان میں بھی خراب ہوجاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ صحت سے متعلق مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔
آج کل کے دور جدید میں اگر آپ موبائل کا صحیح استعمال کریں گے تو یہ آپ کے اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لئے نہایت ہی موثر ثابت ہوگا۔ آج جانئے کچھ ایسے طریقے جن کی مدد سے آپ اپنے بچوں کو موبائل کے استعمال سے روک سکتے ہیں:
بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کے طریقے
٭ سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ خود بھی ان کے ساتھ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ جس وقت آپ کام کر رہی ہیں تو اس وقت بچوں کو ان کی مرضی کا کوئی کھیل کھیلنے دیں تاکہ وہ موبائل سے دور رہیں۔
٭ لوڈو گیم, کیرم بورڈ یا اس جیسی دوسری گیمز بچے موبائل میں کھیلتے ہیں تو بہتر یہ ہے کہ آپ ان کو بورڈ خرید کر دیں تاکہ وہ اس پر کھیلیں اس سے بچوں کی ذہنی آزمائش بھی تیز ہوگی اور موبائل سے بھی بچیں گے۔
۔٭ بچے عام طور پر سینڈوچ اور میکرونی جیسے کھانے پسند کرتے ہیں تو کبھی کبھی یہ کھانے انھیں خود پکانے دیں۔
بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کے طریقے
٭ پارک اور بچوں کے لحاظ جیسی دوسری جگہیں ان کی اچھی تربیت کے لئے بہت کارآمد ہوتے ہیں، لہٰذا شام یا رات کے وقت بچوں کو واک کرنے کے لئے وہاں لے کر ضرور جائیں۔
٭ موبائل کے لئے صرف ایک گھنٹہ مخصوص کریں اور خود آپ اس کی نگرانی کریں۔ کوشش کریں کہ موبائل اسٹینڈ میں لگا دیں اور اسے سمجھائیں کہ ہاتھ میں موبائل نہ پکڑے اور نہ ہی لیٹ کر استعمال کرے ۔