ندا یاسر پر سوشل میڈیا صارفین کا پابندی لگانے کا مطالبہ جاری

0
1,017 views
bannidayasir
Spread the love

ندا یاسر پر سوشل میڈیا صارفین کا پابندی لگانے کا مطالبہ جاری

#BanNidaYasir سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟
نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے ماں باپ کو پروگرام میں بلا کرکے دل سوز واقعے سے متعلق سوالات کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور پیمرا کو ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ندا یاسر کے سوالات پر کئی بار وہ آبدیدہ ہوئے جس سے معلوم ہو رہا تھا کہ اپنی بچی کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعے کو بیان کرنا ان کے لیے کتنا تکلیف دہ ہے۔
پروگرام کے دوران ندا یاسر نے واقعے سے متعلق والدین سے سوالات کیے جس پر برقع میں ملبوس مروہ کی والدہ زار و قطار رونے لگیں اور ندا یاسر خود بھی آبدیدہ ہوگئیں ۔
سوشل میڈیا صارفین نے غمزدہ والدین کو بلا کر ان سے کرید کرید کر سوالات کرنے پر ندا یاسر کو اپنی ٹویٹس میں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور اسے ریٹنگ حاصل کرنے کا ‘بھونڈا طریقہ’ قرار دیا۔صارفین نے کہا کہ مظلوم والدین ست پوری دنیا کے سامنے اس طرح کے سوالات ان کی دل جوئی کے بجائے انہیں مزید دکھی کرنے کا سبب بنے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں 5 سالہ مروہ کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ اس دل خراش واقعے پر ہر آنکھ نم اور ہر دل دکھ سے بھرا ہوا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے مروہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے “جسٹس فار مروہ” کے نام سے ٹرینڈ بھی شروع کیا تھا جو 2 دن تک ٹاپ ٹرینڈ رہا۔