جانیے اس پوسٹ میں کہ روزانہ دن میں چار سے پانچ امرود کھانے کے بیشمار فوائد اور کمالات کیا ہیں

0
1,181 views
امرود کے بے شمار فوائد
Spread the love
امرود قدرت کے حسین خزانوں میں سے ایک پھل ہے۔ اللہ پاک نے ہر پھل میں الگ الگ طرح کے منفرد اور حیرت انگیز فائدے رکھے ہیں اور جو ان کی اہمیت کو سمجھ لیتا ہے وہ پھر کبھی ان سے منہ نہیں موڑتا۔ایسا ہی ایک پھل امرود بھی ہے کہ جس کے بے شمار فوائد انسان کی زندگی پر بہت اچھے اور مثبت اثرات ڈالتے ہیں
امرود ان پھلوں میں سے ہے کہ جن میں چینی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور جن پھلوں میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے ان کے فائدے بھی بےشمار ہوتے ہیں۔ امرود کھانے والے لوگوں کی جلد ہمیشہ جوان رہتی ہے اور وہ جلد بوڑھے نہیں ہوتے ہیں۔
امرود کے بے شمار فوائد
جن افراد کا وزن کسی طریقے سے کم نہیں ہوتا انہیں چاہیئے کہ وہ روزانہ پورے دن میں چار سے پانچ امرود کو اپنی غذا میں شامل کرلیں تو ان کا وزن نہیں بڑھے گا بلکہ اس کے استعمال سے نہ صرف ان کا معدہ زیادہ تیزی سے کام کرے گا بلکہ وہ اپنا وزن کم کرنا بھی بآسانی شروع کر سکتے ہیں۔
 ذیابطیس کے مریضوں کے لئے امرود اور اس کے پتے دونوں ہی بہت فائدہ مند اور مفید ہیں۔ یہ نہ صرف بڑھتی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جسم میں بھی طاقت اور توانائی پیدا کرتا ہے۔
امرود قبض کو دور کرنے بھی نہایت مفید ہے اور بہت سارے حکیم اسے اپنی دوائیوں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
یہ پھل کینسر کو ختم کرنے میں بھی موثر اور معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
امرود کے بے شمار فوائد
امرود کو توے پر جلا کر شدید کھانسی میں کھلایا جائے تو اس سے نہ صرف سانس کی نالیاں صاف ہوتی ہیں بلکہ کھانی میں بھی افاقہ کرتا ہے۔
امرود کا استعمال لڑکیوں کی ماہواری کے درد میں بھی موثر و معاون ثابت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے ماؤں کا دوست بھی کہا جاتا ہے۔
گاؤں اور دیہاتوں وغیرہ میں بچیوں کو یہ بہت زیادہ کھلایا جاتا ہے تاکہ انہیں ماہواری کے دنوں میں کسی بھی درد یا کوئی اور قسم کی پریشانی نا ہو۔