طلاق کا فیصلہ ٣٦ سال بعد کیا، یہ حق میرے ابا نے مجھے دیا تھا کہ میری بیٹی طلاق دے سکے۔۔ بشریٰ انصاری اپنی طلاق کے بارے میں چند حقائق بتاتے ہوئے

0
1,536 views
Bushra Ansari2
Spread the love
پاکستان کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ بشریٰ انصاری جو  کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ شاندار اداکاری دیکھانے والی بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر بہت ایکٹوو دکھائی دیتی ہیں۔ پچھلے سال ان کے بارے میں ایک بڑی خبر آئی کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے۔
 مداح اس نیوز سے بہت متاثر ہوئے، کیونکہ ان کے مطابق دونوں کی شادی  بہت خوشحال تھی اور ان میں علیحدگی ہونا بہت حیران کن تھا۔
لیکن بشریٰ انصاری نے کہا ان کی اور ان کے شوہر کے تعلعقات زیادہ اچھے نہیں رہے تھے، اسی لیے انھوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کر لی۔
بشریٰ انصاری نے اس کے بارے میں کئی انٹرویوز میں بات کی لیکن ابھی ان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی طلاق کے متعلق بات کی۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ”طلاق ہی ایک حل ہے، آپ کی زندگی کے خراب دور سے باہر آنے کا۔ میں نے شادی کے 36 سال بعد یہ فیصلہ کیا، میرے پاس طلاق دینے کا حق تھا اور یہ حق میرے ابا نے دیا تھا کہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکے”۔
 Bushra Ansari2
Bushra Ansari2
بشریٰ انصاری کہا کہ ” میں وہ نہیں ہوں جسے کوٸی طلاق دے بلکہ میں نے اسے طلاق دی لیکن اس میں کسی کی توہین والی بات نہیں ہے”۔
اداکارہ نے ظاہر کیا کہ ”جب ہمیں لگا کہ ہمارا رشتہ درست نہیں، تب تک ہمارے بچے بڑے ہوگئے تھے”۔
انہوں نے کہا کہ ”جب بھی میں اپنی شادی شدہ زندگی میں پریشان ہوئی تو  سوچا کہ آج میں جن حالات میں ہوں یہ زیادہ اچھے ہیں یا جو بعد میں آٸیے گٸےوہ زیادہ ٹھیک ہو نگے؟ اور اگر اس سے اچھے نہیں تو پھر یہ ہی ٹھیک ہے”۔

اس بارے میں بشریٰ انصاری کا ویڈیو انٹرویو دیکھیں:

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں