شوبز کی مشہور شخصیات نور مقدم کے دردناک حادثے کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں

0
834 views
نور مقدم کے حق
Spread the love
آج کل نور مقدم کے قتل کا واقعہ نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ ہر زبان پر ایک ہی موضوع بنا ہوا ہے اور لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات بھی نور مقدم کے ساتھ پیش آنے والے اس خوفناک واقعے کو انسانیت کا قتل اور تذلیل قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے اس کیس سے متعلق ایسے کمنٹس بھی کئے ہیں جن سے ہزاروں لوگوں نے مشترکہ طور پر حمایت بھی کی ہے۔
 گزشتہ ہفتہ منگل 20 جولائی کے روز سابق سفیر کی بیٹی 27 سالہ نور مقدم کو اسلام آباد میں مقیم ظاہر جعفر کے بیٹے ظاہر ضمیر جعفر نے انتحائی بے دردی سے قتل کردیا۔ درج کی گئی رپورٹ کے مطابق ، نور کو پہلے بے رحمی سے گولی مارنےکے بعد بری طرح قتل کر دیا گیا۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات بھی اس معاملے پر بول اٹھیں اور ان کی جانب سے نور مقدم کے حق میں بلند کی گئی آوازیں درج ذیل ہیں۔

1۔ عثمان خالد بٹ

مشہور شوبز فنکار عثمان خالد بٹ چیخ چیخ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہ رہے ہیں کہ ہم نور مقدم اور انکے اہلخانہ کو انصاف دلا کر رہیں گے۔

2۔میشا شفی

گلوکارہ میشا شفیع کہتی ہیں کہ ایک اور دن اور ایک اور خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ ایک اور ہیش ٹیگ۔ ایک اور صدمہ۔ ایک اورحل نہ ہونے والا معاملہ آخر کب تک یہ ظلم وستم چلتا رہے گا۔

3۔ ماہرہ خان

پاکستان کی مشہور و نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نور مقدم کے لیے جسٹس فار نور کے ہش ٹیکز کا استعمال کرتے ہوئے ان کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

4۔ مریم نفیس

مشہور اداکارہ مریم نفیس نے بھی نور مقدم کے حق میں آواز بلند کی اور اس سلسلے میں وہ باہر نکلیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شمعیں روشن کیں جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
 اداکارہ مریم نفیس نے نور مقدم کے حق میں آواز بلند کرنے باہر نکلیں

5۔ فیصل قریشی

مشہور و نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پوچھا کہ آخر کب قتل ہونے والی ان معصوم اور بے گناہ خواتین کو انصاف وقت پر ملے گا۔ ہیشک ٹیگز بدل گئے مگر بربریت آج بھی وہیں پر ہے اور کوئی قانونی نتیجہ بھی نہیں نکلا۔ آخر کب تک انصاف کی خدمت کرنے سے پہلے کتنی اور خواتین کا اس طرح سرعام قتل کیا جائے گا؟ فیصل نے مزید لکھا کہ ہم اپنی خواتین اور بچوں کی حفاظت میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔