سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے لیے جانیں ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے ہی باورچی خانے میں موجود ہیں۔۔

0
1,469 views
سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے لیے جانیں ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے ہی باورچی خانے میں موجود ہیں۔۔
Spread the love
سر کے بالوں کا سفید ہونا بڑھاپے طاری ہونے سے تشبیہ دیا جاتا ہے۔ مگر بالوں کی سفیدی کی وجہ ہمیشہ عمر ہی نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات صحت کے بھی کچھ مسائل کے سبب بھی عمر سے قبل ہی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ عمر سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کی چند وجوہات درج ذیل ہیں:
• جسم میں فولاد ، آيئيوڈين، دیگر معدنیات اور وٹامن کی کمی کا ہونا۔
• ہارمون کے نظام میں خرابی خاص طور پر تھائی رائيڈ اور پچیوٹری گلینڈ میں خرابی کی وجہ سفید بالوں کی ایک وجہ ہے۔
• دائمی نزلہ زکام۔
• معیادی بخار یا ٹائفائيڈ ۔

سفید بالوں کو کالا کرنے کے کچھ گھریلو نسخے:

1: آملہ کا استعمال:
دس سے بارہ آملے ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح چھان کر اس محلول کو شیمپو کرنے کے بعد گیلے بالوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور دس منٹ لگا کر رکھیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں کچھ ہی دنوں میں سفید بال قدرتی طور پر سیاہ ہو جائيں گے۔
2: لیموں اور کیسٹر آئل:
لیموں کے رس اور کیسٹر آئل کو ہم وزن لے لیں اور اس سے سر کے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں اور اس کے بعد ریٹھے اور شکاکائی کے محلول کو بطور شیمپو استعمال کرتے ہوۓ اس سے سر دھو لیں چند ہی دنوں میں بالوں کی قدرتی رنگت واپس لوٹ آئے گی۔
3: چائے کی پتی اور نمک:
ایک کپ پانی میں دو چائے کی چمچ پتی کو اچھی طرح ابال لیں پھر اس میں ایک چمچ نمک شامل کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس کا بالوں پر اچھی طرح مساج کر لیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس سے بھی بالوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔
سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے لیے جانیں ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے ہی باورچی خانے میں موجود ہیں۔۔
4: مہندی اور کافی کا استعمال
مہندی بالوں کے لیے ایک بہترین کنڈیشنر ثابت ہوتی ہے اور اس کا استعمال بالوں کو رنگنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا سرخ رنگ ہر انسان پسند نہیں کرتا ہے تو اس کے لیے ایک کپ کافی بنا کر اس میں مہندی بھگو دی جائے اور پھر اسے بالوں پر لگایا جاے۔ بالوں کی رنگت قدرتی سیاہ ہو جاے گی اور بالوں کو مصنوعی رنگوں کی طرح نقصان بھی نہیں پہنچاے گی اور ان کے لیے مفید اور فاءدہ مند بھی ثابت ہوگی۔
سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے لیے جانیں ایسے آسان ٹوٹکے جو آپ کے اپنے ہی باورچی خانے میں موجود ہیں۔۔
5: ریٹھے اور شکاکائی:
دس سے بارہ ریٹھے اور تین سے چار شکاکائی کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگودیں اور پھر صبح اس کو ایک جوش دے دیں اس کے بعد چھان کر محلول کو بطور شیمپو استعمال کرنے سے بھی بال قدرتی طور پر نہ صرف سفید سے سیاہ ہو جائيں گے بلکہ لمبے اور گھنے بھی ہو جائيں گے۔