میٹرک کے بعد پڑھائی چھوڑ دی،”دلجیت سنگھ” “کنگ آف پنجابی فلم” کیسے بنے؟ جانیں ان کی کہانی۔

0
1,373 views
Diljeet Singh
Spread the love
Dilgeet Singh
SOURCE: INSTAGRAM/DILGEETSINGH
زندگی کی کہانی بدلنے میں دیر تو لگتی ہے مگر ناممکن باتیں بھی کبھی سچ ہو جاتی ہیں جن کو دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے کہ خُدا مہربان ہوا تو اس قدر نواز دیا۔
ایسا ہی کچھ بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار دلجیت سنگھ کے ساتھ ہوا۔ دلجیت کسانوں کے خاندان سے ہیں ۔Dilgeet Singh
یہ بھارت پنجاب کے ضلع جالندھر کے  گاؤں میں رہتے ہیں، ان کے والد بلبیر سنگھ اور والدہ سکھوندر کور ہیں۔Dilgeet Singh
 مالی حالات اچھے نہ ہونےکے باعث دلجیت نے میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ دی مگر گردوارے میں کیترن پڑھا کرتے تھے، اس وقت ان کی آواز کے بارے میں کسیی نے یہ خیال بھی نہ کیا تھا کہ یہ اتنے بڑے گلوکار بن جائیں گے۔
ایک روز کسی گائیکی کے ٹیوشن ٹیچر کا ان کے گردوارے کا چکر لگا تواُنھوں نے دلجیت کی آوازسن کران کواپنے گھر بلایا اور یہیں سے ان کے کیرئیر کی ابتدا ہوئی، پھر اکثر ملتے رہے اور یوں یہ پنجابی فلموں کے اسٹار گلوکاربن گئے، اور کچھ ہی وقت میں اداکاری کے میں بھی آ گٸےتو لوگوں کی طرف سے بہت پسند کیا گیا۔
اب دلجیت اپنے گانے خود ہی لکھتے ہیں اور گاتے بھی ہیں، پنجابی اور ہندی مکس گانے بھی گاتے ہیں اس وجہ سے بھی  ان کو سب لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ دلجیت کو” اربن پینڈو ” کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ جس کے معنی ” گاؤں کا پرستار”، مطلب گاؤں سے تعلق رکھنے والا ہیرو بن گیا۔Dilgeet Singh
آج کل دلجیت خبروں کی رونق بنے ہوئے ہیں کیونکہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج چل رہا تھا جس میں کنگنا رناوت نے ایک نیک خاتون پر تبصرہ کیا تھا کہ سو روپے لے کر احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں۔

مزید پڑہیے: لاہور میں رکشہ چلانے والی خاتون، ہمت اور حوصلے کی بہترین مثال بن گئیں


Dilgeet Singh
جس پر دلجیت سنگھ نے فوری  اپنے جواب دیا کہ: ”کوٸی کسان پیسے لے کر شامل نہیں ہوا، سب نے اپنے خیالات کو دیکھتے ہوئے خود ہی شرکت کی ہے ۔ بُزرگوں کی عزت کی جائے ان کے عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچاٸی جائے”۔
Dilgeet Singh

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں