کرونا وائرس کے ماسک پر اثرات کتنے دن تک رہ سکتے ہیں؟

0
955 views
Spread the love
ایک ریسرچ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 61,762,86 فیس ماسک استعمال کیے جارہے ہیں جن کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے یا ریسائیکل کا انتظام نہ ہونے کے باعث یہ ماسک مزید وائرس کے پھیلاؤ اور دیگر بڑی ماحولیاتی خرابیوں کی وجہ بن رہے ہیں۔آج کل سڑکوں پر جہاں پہلے ہی کچرے کا ڈھیر جگہ جگہ موجود ہوتا تھا وہاں ایک نئی چیز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وہ ہے استعمال شدہ “ماسک“۔ عالمی وباء میں لوگوں کو ہر وقت اور ہر جگہ ماسک اور گلوز استعمال کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں تاکہ کورونا وائرس سے زیادہ سے زیادہ بچا جاسکے لیکن جگہ جگہ پھینکے گئے فیس ماسک اور گلوز وائرس کو پھیلانے کاباعث بھی بن رہے ہیں۔

کورونا وائرس ماسک پر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟

کورونا وائرس ماسک پر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟

ہانک کانگ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق موذی کورونا وائرس اگر کسی فیس ماسک میں موجود ہو تو وہ ایک ہفتے تک خود کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ وائرس کی مختلف سطحوں پر خود کو زندہ رکھنے کی صلاحیت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے پیریس کہتے ہیں کہ
“سات دن کے بعد بھی ماسک کی اوپر کی سطح پر کورونا وائرس کی واضح سطح موجود تھی، یہی وجہ ہے کہ اگر آپ ماسک کا استعمال کرتے ہیں تو اس کو ہاتھ لگانے سے اور چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔“
یہاں یہ بات زیر غور ہے کہ وائرس زدہ ماسک جس پر وہ ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ سڑک پر پھینکے جانے سے کتنے لوگوں میں انفیکشن پھیلا سکتا ہے۔

ماحول کے لئے بڑا خطرہ:

سی این این میں درج ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماحولیات کے شعبے سے منسلک سب ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پھینکے گئے اور استعمال شدہ ماسک اور گلوز ماحول اور سمندری جانوروں کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوتے ہیں۔ جہاں پہلے ہی پلاسٹک کا کچرا سمندر میں آلودگی کی بڑی وجہ ہے وہیں فیس ماسک اور گلوز جوکہ مائیکروپلاسٹک سے بنی ہوئی اشیاء ہیں۔ جو نہ صرف ماحول کو مزید آلودہ کرتے ہیں بلکہ ماسک کے گرد ڈوری سمندری جانور اور پرندوں کے گلےاور پیروں میں پھنس جاتی ہے جس سے ان کی جان چلی جاتی ہے۔

کورونا وائرس ماسک پر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟

ماسک اور گلوز کو کس طرح ٹھکانے لگایا جائے اور ڈسپوز کیا جاے:

ریسائیکلنگ کرنا یا بڑے پیمانے پر صحیح جگہ پر کچرے کو پھینکنا تو حکومت کی ذمہ داری ہے مگر عوام کو بھی چاہیے کہ وہ استعمال کے بعد ماسک کو بجاے سڑک پر پھینکنے کہ یہ کوشش کریں کہ اس کی ڈوریوں کو کاٹ کر ماسک کو کسی تھیلے میں باندھ کر کچرے کے ڈبے میں ڈالیں تاکہ ہر ممکن حد تک کروناوائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکےاور اس سے بچاجاسکے۔

کورونا وائرس ماسک پر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟