آج کل پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں ڈیلٹا وائرس کے کافی مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں جس کے بعد ویکسین لگنے کئ عمل میں مزید تیزی آرہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ عمل بہتر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پچھلے کئی دن سے بڑھ رہی ہے۔
وہ پاکستانی شہری جنہیں کسی سلسلے میں بیرون ملک جانا ہو چاہے وہ ملازمت کے سلسلے میں ہو یا پھر حج اور عمرہ کی ادائیگی ہو ،ان کے لئے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے اب گھر بیٹھے کورونا ویکسین کے سرٹیفیکٹ کو حاصل کرنا بہت آسان بنا دیا ہے اور یہ سرٹیفیکیٹ ہم آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کا طریقہ کار کیا ہے یہ آج ہم جانیں گے۔

ویکسین سرٹیفکیٹ، آن لائن حصول کا طریقہ
کورونا ویکسین کا یہ سر ٹیفکیٹ نادرا کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی ہوئی ہے جہاں آپ آسانی سے اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے سے جا کر ’کورونا سرٹیفکیٹ‘ کے بٹن پر کلک کر کے اسے جاری کروا سکتا ہے۔ بٹن پر کلک کرنے کے بعد اسکرین پر آپ س کچھ ضروری معلومات جیسا کہ آپکا شناختی کارڈ نمبر، اس کی تاریخ اجرا اور موبائل نمبر مانگا جائے گا اور آخر ۔میں اس اسکرین پر سب سے آخر میں آپ سے ایک آسان سے سوال کا جواب پوچھا جائے گا۔

یہ معلومات دینے کے بعد اب آپ اپنی اسکرین کے آخر میں ’تصدیق کریں‘ کا بٹن دبائیں۔پھر آپ سے شناختی کارڈ کے مطابق آپ کا نام پوچھا جائے گا جب کہ ایک خانہ پاسپورٹ نمبر کا بھی ہے لیکن اگر آپ کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں ہے تو آپ یہ خانہ خالی چھوڑ بھی سکتے ہیں۔

اب اسی اسکرین پر قومیت کا ایک خانہ درج کرنے کے بعد ’تصدیق کریں‘ پر کلک کریں۔
دوسرا مرحلہ
دوسرا مرحلہ سرٹیفکیٹ کے لیے پیسے جمع کروانے کا ہے۔ اس کے لئے تصدیق کے بٹن کو دبانے کے بعد اب آپ کو اسکرین پر پیسے جمع کروانے کا آپشن نظر آئےگا۔

واضح رہے کہ نادرا کی طرف سے اس سرٹیفیکیٹ کو حاصل کرنےکے لیے 100 روپے جمع کروانا لازمی ہے۔ اور اس مرحلے پر اگر آپ کے پاس کسی بھی پاکستانی بینک کا ڈیبٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ موجود ہے تو آپ بآسانی آن لائن پیسے جمع کروا سکتے ہیں۔
اسکرین پر آپ سے آپ کا اے ٹی ایم کارڈ نمبر، کارڈ کی تاریخ تنسیخ ، کارڈ کے مطابق آپ کا نام، ای میل، صوبے کا نام، شہر کا نام اور پوسٹل کوڈ مانگا جائے گا۔یہ تمام ضروری معلومات دینے کے بعد اب آپ ‘سبمٹ’ کا بٹن دبادیں۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں آپ کو تصدیقی کوڈ آجائےگا۔
اب آپ کو تین آپشنز دئیے جائیں گے کہ جس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کارڈ سے پیسوں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے ایک کوڈ اپنے موبائل نمبر یا ای میل کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں اور انہی آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد آپ سبمٹ کا بٹن دبائیں۔
اب آپ سے وہی کوڈ جو آپ کا بینک کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر آپکو جو موصول ہوگیا ہے، وہ مانگا جائے گا اور کوڈ کے خانے میں آپ وہی کوڈ درج کریں گے جو آپکو موصول ہوا ہے اور اس کے بعد نیچے دیے گئے خانے میں ایک ٹک لگائیں اور سبمٹ کا بٹن دبادیں۔
اب اگر آپکی آن لائن رقم کامیابی سے جمع ہوگئی ہو تو آپ کو اسکرین پر ایک پیغام نظر آئے گا کہ آپ نے نادرا کو کرونا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے اس کے اکاونٹ میں 100 روپے کامیابی سے منتقل کروا دئیے ہیں اور آپکا یہ مرحلہ یہاں مکمل ہوگیا ہے۔

اس کے بعد جب آپ ’جاری‘ کا بٹن دبائیں گے تو سکرین پر آپ کے پیسے جمع کرنے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ آپکو دو آپشنز بھی نظر آئیں گے کہ اگر آپ ان پیسوں کی رسید حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان پیسوں کی رسید بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اگلے مرحلے میں جانے کے لیے آپ ’جاری‘ کا بٹن دبائیں گے جو کہ حاصل کردہ سرٹیفکیٹ کا آخری مرحلہ ہے۔
جاری کا بٹن دبانے کے بعد اب آپکو ایک اور اسکرین نظر آئے گی کہ جس میں آپ کا نام اور دوسری دیگر تفصیلات درج ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے نام ، پاسپورٹ نمبر یا دیگر ذاتی معلومات میں اگر کسی قسم کی کوئی غلطی ہے تو وہ آپ ٹھیک کرسکتے ہیں، درست اندارج کرنے کے لئے آپ کو “موڈیفائی ڈیٹاآن سرٹیفکیٹ” کے صحفے پر بھیج دیا جائے گا۔ جہاں پر آپ اپنی تمام تفصیلات ٹھیک طریقے سے دوبارہ بھی درج کر سکتے ہیں اگر آپکی تمام تر معلومات اگر ٹھیک ہیں تو ’اندراج‘ کا بٹن دبائیں۔

اندراج کا بٹن دبانے کے بعد اسکرین پر ایک پیغام نظر آئے گا کہ اب آپ اپنا سرٹیفیکیٹ بناء کسی دقت کے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہے اب آپ اسے اپنے پاس سافٹ فارم میں محفوظ رکھیں یا آپ اسکا پرنٹ نکال کر اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ محفوظ جگہ پر رکھ د۔یں۔ آن لائن سروس کے علاوہ یہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل نادرا کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کروناویکسینیشن سرٹیفکیٹ گھر بیٹھےآن لائن حاصل کریں،
نادرا نےکیاتمام شہریوں کےلئےکام آسان۔
نادرادفاتر پر رش سےبچیں اورسرٹیفکیٹ اب ای-سہولت مراکز سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
وڈیوکے ذریعے مکمل رہنمائی حاصل کریں👇
فوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنےکےلئےویب سائٹ پر جائیں: https://t.co/YqPAsVQSX1 pic.twitter.com/eMt17KJLBy
— NADRA (@NadraMedia) August 4, 2021
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ،پاکستان بھر میں کوویڈ۔19 کی ویکسین کی کل 31،929،581 خوراکیں دی گئی تھیں جس سے پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ جبکہ اس ہفتے کے 6 دن کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہورہا ہا۔ اس اہم پیشرفت پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی سب کو سراہا اور اس کے ساتھ مبارکباد بھی دی۔
Over 1 Million COVID vaccine doses administered in Pakistan yesterday – highest nmbr so far
We've also crossed 30 million (cumulative) doses. Last 10 million doses took 16 days – ~8x faster than what it took to administer first 10 million.
Kudos to all who hv made this happn pic.twitter.com/Fq1u4teCyI
— Faisal Sultan (@fslsltn) August 3, 2021