حمزہ علی عباسی اور عمران خان کی یہ ملاقات کباور کیسے ہوئی؟ تصویر وائرل ہونے پر اداکار حمزہ عباسی سوشل میڈیا پر چھا گئے

0
1,252 views
hamza ali abbasi حمزہ علی عباسی 2
Spread the love
پچھلے چند گھنٹوں سے حمزہ علی عباسی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہورہی ہے جس پر سب لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یہ تصویر اتنی جلدی سے وائرل ہوگئی کہ حمزہ علی عباسی کا نام ٹوئٹرسوشل نیٹورک کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

مزید پڑہیے: وزیراعظم نے زیادتی کرنے والے مجرمان کو نامرد بنانے کا قانون بنانے کی اجازت دے دی


انسٹاگرام جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہےاس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے عمران خان وزیراعظم کی یہ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ساتھ نامور اداکار حمزہ علی عباسی کو بیٹھے دیکھ سکتی ہیں۔

حمزہ علی عباسی اوروزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی تصویر انٹرنیٹ سوشل میڈیا  پر اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر پر گزشتہ رات سے ”حمزہ علی عباسی” کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور اس وقت بھی حمزہ علی عباسی ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں نمبر 1 پر چل رہے ہیں۔

hamza ali abbasi حمزہ علی عباسی 2

 ٹوئٹر فینزکے مطابق یہ تصویر حمزہ علی عباسی کی عمران خان کے ساتھ لیے گئے انٹرویو کی ہے جو کہ ایک نجی خبر رساں ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جبکہ اداکارحمزہ اور وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں