کیا آپ جانتے ییں کہ حرم شریف میں کبوتر کہاں سے آتے ہیں اور واپس لوٹ کر کہاں جاتے ہیں؟ جانیں ھماری اس پوسٹ میں۔

0
1,276 views
Spread the love
یہ بات مشاہدہ میں آٰئ ہےکہ حرم پاک میں جوکبوتر پاۓ جاتے ہیں جنہیں لوگ اکثر دانہ ڈال جالتے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ کبوتر آتے کہاں سے ہیں اور واپس پلت کر کہاں چلے جاتے ہیں؟
عرب خبر رساں ایک ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ میں یتایا گیا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی پانچ دنوں میں سبز اور نیلگوں پروں والے  کبوتروں کے جھنڈ مکہ مکرمہ آتے ہیں اور پھر حج  ہی کے مہینے ذوالحجہ کے وسط میں واپس مدینہ منورہ چلے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کبوتروں کا شکار کسی طور پر بھی جائز نہیں،ان کے قتل یا شکار پر فدیہ  ادا کرناواجب ہو جاتا ہے۔ ان کبوتروں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کبوتر کبوتروں کی اسی نسل سے ہیں جنہوں نے غارِ ثرو میں غار کے دھانے پر گھونسلے بنا ڈالے تھے جب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے کفار مکہ سے پناہ کیلئے اس غارِ میں قیام کیا تاکہ کفار مکہ یہ سوچیں کہ یہاں کوئی نہیں آیا ،اگر آیا ہوتا تو غار میں داخل ہوتے وقت ضرور یہ انڈے اس کے ٹکرانے سے ٹوٹ جاتے۔