حرا مانی اپنی زندگی کے مشکل ترین حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتارہی ہیں کہ میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف دس ہزار روپے موجود تھے۔

0
1,230 views
حرا اور مانی اپنی زندگی کے مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے
Spread the love
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول و معروف اداکار جوڑی سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور حرا دونوں ہی بہترین فنکار ہیں۔ حرا ایک اچھی اداکارہ ہونے کے سا تھ ساتھ ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔
تاہم حال ہی میں مانی اور ان کی اہلیہ حرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق کچھ اہم اور مشکل ترین دنوں کے انکشا فات کیے۔
حرا نے کہا کہ
”ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے اور میرا ڈرامہ “سن یارا” ہٹ ہو رہا تھا”۔

حرا اور مانی اپنی زندگی کے مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے

اداکارہ نے مز ید بتایا کہ
 زندگی میں کافی مشکل حالات کابھی سا منا کیا، چونکہ مانی نے پروڈکشن شروع کی تھی اسی لیے ہمیں پیسوں کی ضرورت تھی۔
حرا نے اپنے گھر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ
”ہمارا ایک گھر بھی تھا جو بِک نہیں رہا تھا، اور اس کی وجہ سے بھی ہم مشکلات کا شکا ر ہوے”۔
مانی نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ
”ہمارے ساتھ یہ بھی ہوا تھا کہ ، میں نام نہیں لوں گا کہ 4 یا 5 سال پہلے 5 سال پہلے ایک مارننگ شو میں ہم گئے جہاں ایک اداکارہ کی سالگرہ تھی تو ایک اداکار نے منع کر دیا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہو کر انٹری نہیں دیں گے”۔ (جس کی وجہ ہما ری شہرت کا نہ ہونا تھا)
شو کے دوران مانی نے بتایا کہ
”میں کپڑوں کے معاملے میں حساس اور دھیان سے چلتا ہوں، میری حرا سے لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ میں حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے سے منع کرتا تھا”۔
مانی نے یہ بھی کہا کہ
” میں پاکستانی ہوں، یہاں پیدا ہوا ہوں اس لیے مجھے یہاں کا علم ہے، میرا خیال ہے کہ آپ جو بھی پہنیں علاقہ اور ما حول دیکھ کر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کو کس علاقے اور ماحول میں کیا پہن کر جانا چاہیے”۔
حرا اور مانی کی مزید باتیں اس وڈیو میں ملا حظہ کیجیے۔