اگر ڈبل روٹی باسی ہو جائے تو اسے پھینکنے کے بجائے بنائیں، باسی ڈبل روٹی سے 3 مزیدار کھانے بنانے کی خاص ترکیبیں

0
1,316 views
اگر ڈبل روٹی باسی ہو جائے تو اسے پھینکنے کے بجائے بنائیں، باسی ڈبل روٹی سے 3 مزیدار کھانے بنانے کی خاص ترکیبیں
Spread the love
اکثر و بیشتر ہمارے گھروں میں باسی ڈبل روٹیاں بچتی رہتی ہیں جن میں یا تو پھپوند لگ جاتی ہے یا ہم اسے ویسے ہی پھینک دیتے ہیں۔تو ان باسی ڈبل روٹیوں کو پھینکنے کے بجاے انھیں ہمارے بتاے ہوے تین طریقوں سے مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال میں لائیں۔

1۔ ڈبل روٹی اور مکھن کی پڈنگ:

ڈبل روٹی کے دو حصے کرکے اس پر مکھن لگائیں اور اسے ٹرے میں تہ کی طرح رکھیں۔اب اس پر کشمش،بادام،پستے یا کوءی بھی میوہ جات چھڑکیں۔ الگ سے دیگچی میں پانی، کریم، دودھ کو مکس کرکے گرم کرلیں۔ایک پیالے میں انڈے، چینی، نمک اور ونیلا ایسنس شامل کرکے اسے پھینٹ لیں۔ اب اس کے اندر دودھ والا مکسچر ڈال دیں اور اسے اچھے طریقے سے مکس کرلیں۔ اب اس کو بریڈ سلائس کے اُوپر اس طرح ڈالیں کہ یہ پورا کور ہوجاے اور اس کے بعد اسے بیک کرلیں ۔ لیجیے مزیدار پڈنگ بلکل تیار ہے۔ جسے آپ مہمانوں کے سامنے بھی پیش کرسکتے ہیں ۔

2۔ فرینچ ٹوسٹ:

دو پیالی دودھ لے لیں اب اس میں دو پھینٹے ہوئے انڈے اور 4 چمچے چینی ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کرلیں اب چولہا بند کر کے اس میں ڈبل روٹی کے ٹکڑے شامل کریں اور ٹوسٹ کو تیل میں لاءٹ گولڈن براون کرتے ہوے فرائی کرلیں۔

3۔ ڈبل روٹی کا چورا:

اگر آپ کو باسی روٹی کے استعمال کا آسان طریقہ جاننا ہیں تو وہ یہ ہے کہ ڈبل روٹی کو سینک لیں یا پھر سینکے بغیر ہی اس کو چورا بنالیں یا پھر کسی ائیرٹائٹ ڈبے یا زپ والے بیگ میں لمبے عرصے تک کے لیے محفوظ کرسکتے ہیں۔ اور یہ مختلف کھانوں میں کوٹنگ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔