ظلم اور ستم ہر دور میں عام ہے مگر جب یہی ظلم بڑھنے لگے تو معاشرے میں ایک ایسا رہنما جنم لیتا ہے جو تمام ظلم کا صفایا کر دیتا ہے، لیکن ہمارا پاکستانی معاشرہ کئی برس سے اسی ظلم اور ستم کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ جب پراۓ ظلم کریں تو اپنے لوگ ڈھال بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن جب اپنے ہی روح پر ضرب لگائیں اور ظلم کی انتہا کر دیں تو کون بچائے؟
چند دنوں پہلے ایک 8 سال کے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آئی، جس میں وہ بچہ خوف کے مارے کانپ رہا تھا، لیکن آخر اس کے خوف کی وجہ کیا تھی؟
ظلم عظیم ھے،آٹھ سال کے الہام کو والد کرنٹ سے مارتا ھے اگر وہ کوئی چٹائی بیچ کر نہ آئے،براہ کرم اس بچے کی نشاندھی کریں تاکہ اس کے والد کو گرفتار کیا جاسکے. pic.twitter.com/ynWZnZs72T
— صحرانورد (@Aadiiroy) November 10, 2020
یہ بچہ جس کا نام ‘الہام’ ہے، اس کی ویڈیو کسی شہری نے بنائی ہے۔ الہام ایبٹ آباد کے علاقے میں رہتا ہے اور اس کا یہ کہنا تھا کہ
”میرے ابو نے مجھے یہ 2 چٹائی لے کر بیچنے کے لیے دیں تھیں، مگر میں یہ نہیں فروخت کر سکا اور گھر چلا گیا”۔
مزید پڑہیے: لاہور میں رکشہ چلانے والی خاتون، ہمت اور حوصلے کی بہترین مثال بن گئیں
الہام نے مزید بتایا کہ میرے باپ نے مجھے بجلی کا جھٹکا دیا اور گھر سے نکال دیا کہ جاؤ اور جا کر بیچ کر آؤ، بیچے بغیر گھر میں قدم نا رکھنا۔
پاکستان میں ظلم کی انتہا، باپ کے خوف سے روتے ہوئے ننھے بچے کی ویڈیو وائرل
پاکستان میں ظلم کی انتہا، باپ کے خوف سے روتے ہوئے ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ۔۔۔۔ pic.twitter.com/utyN62JaG7
— People Of Pakistan (@peopleopakistan) November 13, 2020