عمران خان نے والد اور بہن کے سا تھ سوشل میڈیا پر بچپن کی تصویر شیئر کر دی، تصویر پر مداحوں کے تبصرے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مقبول فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے والد اور بہن کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شئیر کر دی۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ
”والد اور بہن کے ساتھ بچپن کی ایک یاد جب میں شاید دو سال کا تھا”۔
اس تصویر کو اب تک 80 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مداح اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں،اور اس تصویر کو با قا عدہ انجواے کر رہے ہیں۔ عمران خان کے حامیوں کی جانب سے شئیر کردہ اس تصویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram