پاکستان کی شان اور نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسفزئی رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔ اس کا خلاصہ انہوں نے خود ٹویٹر پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کر تے ہوئے کیا۔ اب سوال یہ اٹہتا ہے کہ ان کے شوہر کون ہیں جن کو ملالہ نے زندگی بھر کا ہمسفر چن لیا ہے۔
ملالہ کے زندگی بھر کے ہمسفر کا نام عصرملک ہے۔ یہ کوئی غیر ملکی نہیں بلکہ ایک پاکستانی ہیں۔اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل مینجر ہیں نہ صرف یہ بلکہ پی ایس ایل کی نامی گرامی فرنچائز ملتان سلطانز کے جنرل مینجر رہ چکے ہیں۔
مزید آپ کو بتاتے چلیں کہ صوبہ پنجاب کے دل مانے جانے والے شہر لاہور کے رہائشی بھی ہیں اور انہوں نے لاہور کی ہی یونیورسٹی لمس سے گریجویشن بھی کیا ہوا ہے۔ اب انکا شمار پی سی بی کے قابل دید افسران میں ہوتا ہے۔
پی سی سبی زرائع کے مطابق عصر ملک نےزیادہ نہیں بلکہ 2 سال قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر عصر ملک کے ٹویٹر اکاونٹ کا جائزہ لیا گیا تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ پہلے سے ہی ملالہ کی خدمات کے گرویدہ تھے جس کا ثبوت یہ ہے کہ جب ملالہ نے دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے ایک ویڈیو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کیا تو انہوں نے بھی اسے اپنی پروفائل پر یہ لکھ کر شیئر کیا کہ
” مجھے تم پر فخر ہے”۔
اور جب ملالہ یوسفزئی کی گزشتہ دنوں سالگرہ گزری تو بھی انہوں نے انکی بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ انکی ایک تصویر شیئر کرتے ہوے تصویر کو یہ کیپشن دیا کہ
” سالگرہ مبارک ہو سب سے بہترین ملالہ اور آپ ہمیشہ اسی طرح چمکتی رہیں”۔