جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد جس سے نہ صرف خون بڑھتا ہے بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے

0
1,095 views
jaman
Spread the love
ہر پھل اللہ تعالی کی قدرت کا حسین شاہکار اور تحفہ ہے۔ہر ایک کی اپنی خاصیت اور منفرد ذائقہ ہوتا ہے جسے کھا کرہم لطف اندوز ہوتے ہیں۔
‘ہمارا سوشل فورم ہر دفع مختلف اور دلچسپ پھلوں کی خصوصیات اور فوائد پر روشنی ڈالتا ہے تاکہ پڑھنے والے پھلوں کی افادیت اور اہمیت کو سمجھیں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
آج ہم جس فروٹ کے بارے میں بات کریں گے۔ اس کا رنگ جامنی اور ذائقے میں تھوڑا کھٹا اور تھوڑا میٹھا ہوتا ہے۔ جی ہاں! تو ہم بات کر رہے ہیں ‘جامن’ کی جس کو بچے، بڑے اور بوڑھے غرض یہ کہ سب اس پھل کو شوق سے کھاتے ہیں۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد
یہ پھل موسم گرما کا پھل ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرنے کا ایک بہترین اور منفرد ذریعہ ہے۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد
آیئے جانتے ہیں جامن کھانے سے ہونے والے فوائد کے بارے میں:
1۔جامن وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور ہوتاہے۔ اگر آپ کے اندر آئرن یا وٹامن سی کی کمی ہے تو آپ اپنی غذا میں جامن کو ضرور شامل کریں۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد
2۔ جامن خون کی کمی کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد
3۔یہ ہمارے خون کو صاف کرتا ہے اور ہمارے خون سے اُن بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری جلد کو کیل مہاسوں جیسے کئ مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ جِلد کی خوبصورتی اور نکھار کے لیے بہت فاءدہ مند ہے۔
4۔ جامن میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم پر موجود سوجن کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور انفیکشن سے بچاتے ہیں۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد
5۔رس بھرے جامن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اور فائبر کا بہترین اور بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ آپ کو پیٹ کے درد، تیزابیت، سینے کی جلن اور قبض جیسے مسئلوں سے بھی نجات دلانے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
6۔جامن کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں جو کہ دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم اور بڑا خطرہ ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید اور فاءدہ مند ہے۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد
7۔جامن کا شربت پینے سے پانی کی کمی بھی دور ہوتی ہے جس سے آپ تندرست، چست و توانہ رہتے ہیں۔
جامن کے 7 حیرت انگیز فوائد