جنت مرزا ٹک ٹاک کی پابندی کے خلاف بول اٹھی اور پابندی کا توڑ بھی سب کو بتادیا۔

0
917 views
Jannat Mirza Tiktoker
Spread the love
ویڈیو اور میوزک ایپ ٹک ٹاک پر پورے ملک میں پابندی کے بعد ٹک ٹاک کی مشہور اسٹار جنت مرزا نے ایک دوسری ایپ انسٹا گرام پر اپنے چاہنے والوں کیلے ایک خصوصی  پیغام میں کہا کہ وہ جاپان میں ہیں اور وہاں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ٹھیک چل رہا ہے، اس لیے انہیں کسی وی پی این کی ضرورت نہیں۔
جنت مرزا نے اپنے مداحوں سے مزید کہا کہ وہ اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوزپبلش کرتی رہیں گی، اگر انکے مداح  انکی نئی ویڈیوزدیکھنے کیلیے وی پی این استعمال کرلیں۔ جنت نے یہ بھی بتایا کہ بین کے اٹھنے تک انکے جاپانی ناظرین ان کی ویڈیوز با اسانی دیکھ سکیں گے۔
گزشتہ دنوں ہی جنت مرزاٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی سٹار بنی تھیں،  انکا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے اور مرزا نے ہال ہی میں ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل کا اعزاز بھی جیت لیا۔

مزید پڑھیے:عائشہ اعجاز دنیا کی تیزترین پاکستان کیلیگرافر

انہوں نے ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ کئی گانوں میں بھی کام کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ سید نور نےب انہیں اپنی آنے والی  نئی فلم میں بھی جنت کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
درحقیقت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک ایپ پر عوامی شکایات کے مد نظر سخت پابندی لگادی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق انہیں کئ شکایات  موصول ہوئی تھیں کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے غیر اخلاقی مواد نشر کرنے اور سکی تشہیر کی بھی کی جا رہی تھی۔

سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پراس فیصلے پرمزاح سے بھر پوردلچسپ تبصرے

ٹک ٹاک کے بین ہونے  کی وجہ سے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ میمز ایپ سے مشہور ہونے والی جنت مرزا کے بنے انہوں نے گزشتہ دنوں ہی 10 ملین فالورز مکمل کر نے پر ایک نجی ٹی وی سے ایک تقریب میں ایوارڈ بھی جیتی تھیں۔ ایک صارف نے جنت کی ہی کی ایک تصویر شیئر  کی او لکھا کہ ابھی تک تو میں نے خوشی کا کیک بھی نہیں کاٹا تھا۔
ٹک ٹاک پہ ہی نشر ھونے ولی ایک ویڈیو جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی وفات کا بتاتے ہوئے رورہی ہے۔ اس وڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف  اپنے سٹیٹس پہ لکھا ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے اک کال آئی تھی کہ ٹک ٹاک اب ہم میں نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے اپنے سٹیٹس پہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے درمیان میں جنگ کا پہلوچھیڑتے ہوئے ترکی کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ایک تصویراپلوڈ کر کے شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اب میمز بنانے والے اور یوٹیوبرز ارطغرل  کی طرح ماشااللہ، ماشااللہ کہ رہے ہوں گے۔

کسی اور نے یوٹیوبر رضا سمو کے ڈانس کی تصویر لگائ  اور لکھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر سن کر اس وقت میمرز اور یوٹیوبرزایسے خوشیاں منا رہے ہوں گے۔

ٹویٹر کے ایک صارف نے روتے ہوئے  ایک بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوءے اسے جنت مرزا سے ملادیا۔

یہاں تک کہ ایک صارف نے مشہور گیم پب جی پرپابندی کے خلاف عدالت سے رابتہ کرنے والے اور پابندی کو کالعدم کروانے والے وقار زکاء کی تصویرلگای۔