کلونجی کے ایسے حیران کن فوائد جن میں بےشمار بیماریوں کا حل ہے۔ آیئے جانتے ہیں ڈاکٹر بلقیس کی زبانی

0
1,583 views
dr.bilquis
Spread the love
نبی کرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا،
کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج موجود ہے
کہا جاتا ہے کہ کلونجی میں بیشمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے، روز صبح نہار منہ اس کے چند دانے کھانے سے نہ صرف موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے بلکہ کئی ایسے پرانے درد، جو کسی صورت ختم نہیں ہوتے ہوں تو ان پر اس کا تیل لگانے سے چند منٹوں میں آپ کو آرام ہوتا ہے۔

کلونجی کے فوائد

مشہور ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کلونجی کے فائدے۔

سب سے اہم فائدہ اس کا یہ ہے کہ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
نزلہ ،زکام اور بند ناک ہونے کی صورت میں کلونجی سونگھ لینے سے تکلیف میں آرام آجاتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
پرسکون نیند لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑہیے: پانی انسانی جسم کے لیے بےحد مفید ہے لیکن اگر یہ پانی وٹامن سے بھرپور ہو اور تندرستی کی علامت بن جائے تو؟ آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں کہ گھر بیٹھے وٹامن واٹر کیسے بنایا جائے


کلونجی کے تیل کا استمعال 1 سے 2 بوند روزانہ کرنے سے  پینے سے پیٹ کے کیڑے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔
اگر سر میں شدید درد ہو اور کسی صورت کم نہ ہوتا ہو تو کلونجی کو ہلکا سا توے پر گرم کر کے ماتھے پر لگانے سےدرد میں فوری آرام آجاتا ہے ۔
کلونجی کو نیم گرم کر کے ململ کے کپڑے میں باندھنے اور اس کی پوٹلی بنا کر گلے کی سکائی کرنے سے گلا خراب، ٹانسلز اور کھانسی فوری آرام حاصل ہوگا۔
بقول ڈاکٹر بلقیس کہ کلونجی کے کیا فوائد ہیں د

کلونجی کی چائے بنانے کا طریقہ:

کپ پانی کو برتن میں ڈالیں، اس میں 1 سے 2 چمچ کلونجی، سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ، سونف 1 چمچ، 1 سے 2 کڑے پتے اور ادرک کا ٹکڑا شامل کریں۔
اب اس پانی کو اتنا پکائیں کہ 2 کپ پانی 1 کپ رہ جائے، پھر اسے چھان لیں اور اگر آپ کا دل چاہے تو اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر پئیں، اسے اتنا گرم ہونا چاہیئے جتنا آپ برداشت کرسکیں اور اسے گلے میں روک روک کر پئیں۔ اس کے بعد اس کے اوپر پانی ہرگز نہ پئیں۔
اس چائے کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف ہاضمے اور گلے کے مسائل ٹھیک رہیں گے بلکہ قوت مدافعت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دوران خون میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں