کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کی غلط عادت سے کیسے آپ کے جسم پر منفی اثرات ہوتے ہیں اور یہ عادت کیسے آپ کے جسم کو تباہ کرتی ہے؟

0
1,345 views
کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کی غلط عادت سے کیسے آپ کے جسم پر منفی اثرات ہوتے ہیں اور یہ عادت کیسے آپ کے جسم کو تباہ کرتی ہے؟
Spread the love
ہم ہمیشہ سے ہی یہ سنتے آئے ہیں کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا صحت کے لئے کس قدر نقصان دہ اور مضر ہوتا ہے مگر یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس سے صحت کو کیا کیا مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد پانی پینا اتنا مضرِ صحت ہے کہ جاپان میں تو ہوٹلوں کے اندر بھی کھانے کے ساتھ پانی رکھنے کا سسٹم ہی نہیں ہے۔ تو چلیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے آپ کو کن کن مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

1۔ ہاضم کرنے میں مشکل:

منہ کے اندر بننے والی تھوک کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے اور پانی پینے سے تھوک بننا کم ہوجاتی ہے تو کھانا ہضم کرنے کی ساری ذمہ داری گیسٹرک جوس پر آجاتی ہے جس سے گیسٹرک جوس فوری طور پر کھانے کو توڑ نہیں پاتا اور نتیجتہ یہ ہوتا ہے کہ پیٹ پھولنا شروع ہوجاتا ہے۔

2۔ زبان کا خشک ہونا:

کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے تھوک بنانے والے خلیات مناسب اور صحیح مقدار و تعداد میں تھوک نہیں بنا پاتے جس سے پانی صرف وقتی طور پر تو منہ کو گیلا کردیتا ہے مگر بعد میں یہ سوکھ جاتا ہے۔ اور بار بار یہ طریقہ اپنانے سے منہ میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے اور بعض لوگ کھانے کے بعد پانی میں لیموں ملا کر پیتے ہیں جس سے تیزابیت کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

3۔ تیزابیت اور غذائی اجزاء جذب کرنے میں مشکلات کا سامنا:

جب کھانا ہضم کے لیے قدرتی طور پر جوس نہیں بنتا تو پیٹ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جس سے کھانے کے غذائی اجزا صحیح اور مکمل طور پر جذب نہیں ہوپاتے اور وٹامنز نہیں ملتے۔

 4۔ وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے:

جب ہمارا جسم کھانا اچھی طرح جذب نہیں کرپاتا تو یہ اسے چربی میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ خون میں انسولین کی مقدار بھی بڑھ سکتی ہے جو کہ جسم چربی کا ذخیرہ کرنے لگتا ہے۔
کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کی غلط عادت سے کیسے آپ کے جسم پر منفی اثرات ہوتے ہیں اور یہ عادت کیسے آپ کے جسم کو تباہ کرتی ہے؟

5۔ جلن کا سبب:

کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے پیٹ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور تیزی سے کھانا گلانے والے تیزاب کو خارج کرتا ہے جوکہ سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے۔
کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کی غلط عادت سے کیسے آپ کے جسم پر منفی اثرات ہوتے ہیں اور یہ عادت کیسے آپ کے جسم کو تباہ کرتی ہے؟
چند ایسے طریقے جن کو اپنانے سے آپ کھانے کے بعد فوراً پانی پینے کی عادت پر قابو پاسکتے ہیں:
1۔ کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پئیں۔ اس طرح کرنے سے جسم میں پانی کی مقدار بھی برقرار رہے گی اور آپ زیادہ کھانا بھی نہیں کھا پائیں گے۔
2۔ کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں کیونکہ نمک ہماری پیاس کو بڑھاتا ہے اس لیے کھانے میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔
3۔ جلدی جلدی کھانا کھانے سے گریز کریں کیونکہ جلدی کھانے کی وجہ سے آپ کھانا چبانے کے بجائے پانی پی کر کھانا پیٹ میں منتقل کرتے ہیں۔
4۔ چبانے سے منہ میں زیادہ لعاب پیدا ہوتا ہے لہذا کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں اس سے پانی پینے کی خواہش کم ہوگی۔