مشہور و معاروف اداکارہ حمیمہ ملک کیا اداکاری کو خیرآباد کہنا چاہتی ہیں؟

0
1,611 views
Humaima Malick
Spread the love
حمیمہ ملک کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کے باعث بہت سے دلوں پر راج کیا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ناصرف اپنے ملک میں  پذیرائی حاصل کی بلکہ پڑوسی ملک میں بھی اپنے فن سے بہت سے دلوں میں گھر کیا۔ اسی بدولت آج ان کا شمار ملک کی مشہور و معاروف اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر چند روز قبل یہ خبریں چل رہی ہیں کہ اداکارہ حمیمہ ملک بھی نور بخاری کی طرح پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یہ سب اس وقت ہوا جب انہوں نے اپنی ایک تصویر ان کے ساتھ شئیر کی، جس میں انہوں نے پوری زندگی حجاب کرنے کی خواہش کا ظاہر کیاہے۔
humaima malik
اسی سلسلے میں انھوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شائع کی جس میں وہ سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ جبکہ تصویر میں دونوں اداکارایں حجاب کئے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اس تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی زندگی میں چند ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آپ سے کوئی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں، انہی میں سے ایک نور بھی ہیں انھوں نے نور کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ نور آپ بہت نورانی او ر اچھی ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ پر اپنا کرم اور فضل کرے۔
humaima malik
Source: Instagram
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی، جس میں وہ سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ موجود ہیں۔ جبکہ تصویر میں دونوں شخصیات حجاب کئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑہیے: مشہور اداکارہ سونیا خان اور ان کی زندگی کے کچھ حیران کردینے والے انکشافات


جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ عرصہ قبل، اپنی باقی کی زندگی دین کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کے لیے اس مقصد سے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ نا صرف میڈیا انڈسٹری سے دور ہیں بلکہ اگر وہ اب کبھی بھی اور کہیں بھی کسی پلیٹ فارم پر اگر نظر آبھی جاتی ہیں تو اسکارف کے بغیر نہیں جاتی ہیں۔
حمیمہ ملک کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہیں اور نہ ابھی تک ایسی کوئی حقیقت سامنے آئی ہے۔
humaima malik
Source: Instagram
گزشتہ برس اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی اور معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے دین کی خاطر شوبز کی دنیا کو الودع کہا تھا مگر ایک سال سے بھی کم وقت کے عرصے میں ان کی جانب سے اپنے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے یہ بات جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے چند برس قبل مذہب کی خاطر اور بقیہ زندگی دینی تعلیمات کے مطابق گزارنے کے ۔مقصد سے شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا، جس کے باعث وہ میڈیا انڈسٹری سے ناصرف دور ہیں بلکہ اگر وہ اب کبھی بھی کسی پلیٹ فارم سے آتی بھی ہیں تو وہ اسکارف کے بغیر نہیں آتی ہیں۔
اگرچے حمیمہ ملک کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہیں یا یعنی، یہ تمام باتیں فلحال چیما گوئیاں ہی ہیں، جن کی ابھی فلوقت کوئی حقیقت نہیں ہے۔
یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی اور معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے دین کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کا کردیا گیا تھا تاہم ایک سال سے بھی کم وقت کے عرصے میں فیروز خان کی جانب سے اپنے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کیا گیا تھا۔