لڑکیوں کے ایسے نام  جیسا کہ جنت کا پھول وغیرہ، جن کے معنی سن کرآپ ضرور اپنی بیٹیوں کے نام رکھنا چاہیں گے

0
1,641 views
Spread the love
بے شک بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، اگرعورت کے ہاں پہلی اولاد بیٹی ہو تو اس کا رتبہ بڑھ جاتا ہے۔ تمام والدین ہی اپنی بیٹیوں کے نام ایسے رکھنا چاہتے ہیں کہ جن کے معنی بھی شاندار ہوں اور وہ سننے میں بھی اچھے لگیں کیونکہ اس بات سے  تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ شخصیت پر نام کے مطلب کے اثرات براہ راست پڑتے ہیں لہٰذا یرماں باپ اپنی بیٹیوں کے نام کافی سوچ سمجھ کر منتخب کرتے ہیں۔
تو چلیۓ آج ہم آپ کوان ننھی پریوں کے 10 ایسے  پیارے نام بتاتے ہیں جو سننے میں پیارے بھی ہیں اور ان کے مطلب تو اور بھی بہترین ہیں۔

1:عشال (Eshal)

عشال نام اردو زبان سے لیا گیا ہے بہت سے والدین، آج کل یہ نام اپنی بچیوں کا رکھ رہے ہیں اسلیےکہ یہ سننے میں اچھا  تولگتا ہےمگراس نام کے انتخاب کی بنیادی وجہ  اس نام کے معنی ہیں یعنی ”جنت کا پھول” ہیں۔

2:نورالہدیٰ(Noor Ul Huda)

نورالہدیٰ نام انتہائی خوبصورت نام ہے جس کا انتخاب بہت سے والدین اپنی ننھی پریوں کے لیے کرتے ہیں۔ یہ ایک منفرد اور کافی خاص نام ہے۔ نورالہدیٰ عربی زبان  سے لیا گیا ہے اور اسکا مطلب ”ہدایت کی روشنی” ہے

3:حفصہ (Hafza)

حفصہ عربی زبان کا  ایک مختصر اور پیارا سا نام ہے۔ خواتین جن کا نام حفصہ  ہو وہ انتہائی مضبوط شخصیت کی مالک ثابت ہوتی ہیں۔ یہ نام آج بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا مقبول یہ پرانے زمانے میں ہوا کرتا تھا، ۔ ‘حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی  ایک زوجہ مطہرہ کا نام حفصہ ‘ تھا اور اس نام کے معنی ہیں ”شیر کی بیٹی، اکٹھا کرنا جمع کرنا ”۔

مزید پڑہیے: موت کو بھی مشہور ہونےکا ذریعہ بنا لیا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے وہ لوگ جو فالورز بڑھانے کے چکر میں موت کا ڈرامہ کرنے لگے


4:خدیجہ(Khadija)

خدیجہ بھی ایک انتہائی خوبصورت نام ہے۔ اس نام کی اکثر عورتیں ”ایک  بہت ہی مستحکم شخصیت کی مالک” ثابت ہوتی ہیں۔ خدیجہ بھی عربی زبان سے ہے جو کہ ‘حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی  بہت محبوب زوجہ محترمہ کا نام’ تھا۔

5:حائقہ(Haiqa)

حائقہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ” سچی، صادق’ناللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والی” ۔ اس نام کا مطلب بہت خوبصورت ہے جس کی وجہ سے بہت سارے والدین اس نام کو اپنی بیٹیوں کے لیے چنتے ہیں۔

6:عائشہ(Ayesha)

یہ نام عربی زبان سےلیا گیا ہے ہر دور میں عائشہ نام  بہت مقبول رہا ہے، اس نام کے معنی ہیں ” راحت وسكون سے رہنے والی ‘ آ رام پانے والی، ”۔ یہ نام  بھی’حضورِ اکرم صلی اللہ عليہ وسلم كی ایک بہت پیاری زوجہ محترمہ کا نام’ تھا۔ ۔

7:اقصیٰ(Aqsa)

اقصیٰ  بھی عربی زبان  سے ہی اخز کیا گیا ایک نام ہے۔ یہ ایک انتہائی مقدس ‘مسجد کا نام’ ہے جس کے معنی ہیں ”انتہا بعید کنارہ، سرا”۔

8:طیبہ(Tayyaba)

طیبہ نام عربی زبان سے ہی ماخوز ہے، یہ نام بہت مختصر ہونے کے ساتھ پیارا نام بھی ہے۔ جس کے معنی ”خوش،  اقبال مند،اور دلکش” ہیں۔

9:زینب(Zainab)

زینب نام بھی ایک مقبول نام ہے جو عربی زبان سے ہے۔ زینب  نام ‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاجزادی کا نام’ تھا اسکا مطلب ہے”سخی، خوشبودارسخاوت کرنے والی” ۔

10:حبیبہ(Habiba)

حبیبہ بھی پیارا اور کافی مختصر سا نام  ہے۔ یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ” محبت کرنے والی، دوست”

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں