لہسن کے ایک ہی ٹکڑے کے اوپر محض تھوڑی سی وکس لگا نے کا فائدہ جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہی ہو جائیں گے

0
1,530 views
Spread the love
تقریباً ہر ہی گھر میں لہسن اور وِکس بام  توموجود ہوتا ہے کیونکہ لہسن کے تو بغیرکوئی کھانا  بن نہیں سکتا اور وِکس کا استعمال نزلہ زکام اور سر درد میں ضرور کیا جاتا ہے۔ ان دونوں اشیاء کے  بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے متعلق ہر کوئی نہیں جانتا۔ آج  ہمارے وومن کارنر کے ذریعے سے جانیئے لہسن پر وکس بام لگانے سے آپ کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے تاکہ آپ بھی  ان اشیاء کا استعمال کر کے آپ اپنے بڑے مسئلوں کا آسانی سے حل نکال سکتے ہیں۔

 لہسن اور وکس کو ساتھ استعمال کرنے کو فوائد:

 کان کا درد:

کان کا درد کبھی بھی کسی کو بھی ہو جاتا ہے، کبھی یہ شکایت کان میں پانی چلے جانے کی وجہ سے ہوتی ہے تو کبھی زیادہ شورغل  کی وجہ سے اور  بعض اوقات کچھ لوگوں کو تو اس وجہ سے بھی کان میں درد ہو جاتا ہے کیونکہ وہ خود بہت اونچا بولتے ہیں بہرحال ہمارے پاس آپ کے لئے ایک ٹپ ہے جو آپ کے کان کے درد میں  آپ کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔

ٹپ:

ایک لہسن  لیں اور اسکے ایک جوے پر تھوڑا سا وکس بام لگا لیں اور اس کو اپنے کان کے اندر صرف 15 منٹ کے لئے رکھ دیں، اس سے آپ  ٹپ سے آپکے کانوں میں موجود خون کی روانی بھی تیز ہو جائیگی اور درد کی  بھی شدت میں  قدرے کمی ہوجائے گی۔

پیٹ  کا درد:

اکثر لوگوں میں پیٹ کے درد کی  بھی شکایت رہتی ہے ان کے لیے  بتایا جا تا ہے کہ وہ ایک لہسن کے جوے پر وکس لگا کر اس سے اپنے پیٹ کی مالش کریں اس  ٹپ سے  بھی 15 منٹ میں ہی آپ کو ریلیف مل جائے گا اور اگر آپ ناف میں بھی اس طرح سے مالش کریں گے تو  آپکا ہاضمہ بھی بہتر ہوجائے گا۔

مزید پڑہیے: ماہواری میں ان کھانوں کاکھانا خواتین کو چاک و چوبند اور صحتمند رکھتا ہے


پیمپرکی ریشز:

 چھو ٹے بچوں میں  مستقل پیمپر پہننے سے اکثر ریشز ہو جاتے ہیں اس  مسئلے کے لئے بس ایک لہسن کے جوے پر  وکس بام لگا کر ریشز پہ ہلکے سے مالش کرلیں اور تھوڑی دیر تک بچے کو پیمپر نہ پہنائیں، اسکے  بعد ٹیلکم پاؤڈر لگا ئیں اورپھر پیپمر پہنا دیں اس طرح  سے  بچے کی ریشز ختم ہو جائیں گیں اور  اس سے اسکی جلد بھی نرم و ملائم رہے گی۔

 مچھر کےکانٹے ہوئے پہ:

 کیا آپ کو مچھر بہت زیادہ کاٹتے ہیں تو ہم بتاتے ہیں اس کا علاج۔ آپ لہسن کے ایک  چھوٹے سےجوے کو درمیان سے کاٹ ک اسکے دو حصے کرلیں اورایک حصے کےاو پر وکس لگا کر اس جگہ پر رکھیں جہاں مچھر نے کاٹا ہے اور اس کے بعد سادے پانی سے اس جگہ کو دھو لیں، مچھر  لے کاٹےکا نشان بھی نہیں رہے گا اور جلد بھی بہت نرم ہو جائے گی۔

 کیڑوں سے نجات  پانےکے لئے:

اگر آپ کے گھر میں کیڑوں کا آنا جانا بہت زیادہ ہے تو لہسن کے پیسٹ  کے اندر تھوڑی سی وکس بام مکس کرلیں  اور اس کو کیڑوں کےآس پاس رکھ دیں، لیجیئے  جلد ھی بھاگ جائیں گے گھر سے سارے کیڑے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں