مچھلی کے متعلق نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا کیا فرمان ہے، آئیے جانتے ہیں

0
1,531 views
مچھلی کے شوقین حضور اکرمؐ کا یہ فرمان بھی پڑھ لیں
Spread the love
مچھلی الله تال کی بہترین نعمتوں میں سی ایک نعمت ہے دنیا بھر کے لوگوں ک نزدیک مچھلی ایک نہایت ہی پسندیدہ غذا ہے، اس کی بہت ساری اقسام ہیں لیکن اس کی ہر قسم  کی اپنی ہی ایک الگ طبی خصوصیت ہے۔ نبی پاک ﷺ نے مچھلی ک بیشمار فوائد بیان فرماے ہیں، یہی وجہ ہے کے  نبی کریم ﷺ نے مچھلی کے گوشت  کھانے کی خاص طور پر اِجازت عطا فرمائی ہے۔
سفید مچھلی میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ تیل والی مچھلی میں غیرسیرشدہ چکنائی زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے مگر اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ  کولیسٹرول کا  تناسب خود بخود کم ہوجاتا ہے۔ لہذا اس کا اِستعمال بھی اِنسان کی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔ 

مچھلی کے متعلق نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا کیا فرمان ہے، آئیے جانتے ہیں

 حضرت عبداللہ بن عمرؓ کی روایت سے روایت ہے کہ  ”نبی اکرمﷺ نے فرمایا
 دو مردے اور دو خون ہمارے لئے  حلال کئے گئے ہیں  مچھلی اور ٹڈی‘ جگر اور طحال بستہ خون
سمک عربی زبان میں مچھلی کا لفظ ہے۔ اس کے بیشمار فوائد مندرجہ  ذیل ہیں، جیسا کہ اس کا گوشت اور تیل دل کے مرض میں مبتلا شخص کے  کولیسٹرول کو نہ صرف بیلنس رکھتا ہے بلکے موٹاپا، ڈپریشن، کینسر، جلد، زخم اور دوسرے بہت امراض سے بچانے میں اھم کردار ادا کرتا  ہے۔ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا ایک ایسی بہترین نعمت ہے جو دل کے امراض سے بچاؤ کے لئے بےحد مفید ہے۔مچھلی کے تیل کا استمعال اگر ماں حمل میں کرے تو بچے کی آنکھوں اور دماغ کی نشوونما بہت اچھی ہوتی ہے۔

مزید پڑہیے: رزق کا یقین اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں


بقول ماہرین کہ سمندری مچھلیاں بہت بہترین٬ عمدہ٬ پاکیزہ اور باآسانی ہضم ہوجاتی ہیں جبکہ تازہ مچھلی دیر میں  ہضم ہوتی ہے اور یہی نہیں بلکہ  اس سے بلغم بھی بہت ہوتا ہے۔دریا اور نہر کی مچھلیاں نہ صرف بہتر اخلاط پیدا کرتی ہیں بلکہ بدن کو شاداب بناتی ہیں جس سے گرم مزاج لوگوں کی اصلاح ہوتی ہے۔ مچھلی کا سب سے بہترین حصہ، دم کے قریب کا حصّہ ہوتا ہے ۔تازہ فربہ مچھلی کا گوشت اور چربی بدن کو تازگی بخشتنے میں اھم کردار ادا کرتا ہے۔ 

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں