بچوں کی روز مررہ اور من پسند غذا نوڈلز۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹاپے کے علاوہ اس کے کیا کیا نقصانات ہیں؟

0
1,582 views
noodles
Spread the love
چند منٹ میں تیار ہوجانے والی مرغوب غذا نوڈلز کو بچے اور بڑے سب ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔  مگر سب کی یہ من پسند غذا گزشتہ  کچھ عرصے سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہے مگر ہر چیز کے اگر صحیح توازن سے استمعال کی جائے تو اس کے اتنے نقصانات نہیں ہوتے۔  یعنی نوڈلز،  جو کہ اگر کبھی کبھار کھا لیا جائے تو نقصان دہ نہیں ہوتا  لیکن اگر اس غذا  کو روزانہ کا معمول بنا لیا جائے تو یہ مضر صحت بن سکتی ہے۔ 

روزانہ نوڈلز کھانے کے نقصانات

جدید ترین تحقیقات کی بدولت یہ معلوم ہوا ہے کہ انسٹنٹ نوڈلز کے ذائقے کو اور اس کو حفوظ رکھنے کے لیے ٹیریٹری بیوٹائل ہائیڈروکونین جو کہ ایک کیمیکل ہے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل کبھی کبھی کھانے کے لحاظ سے تو صحیح ہے۔ مگر اس کا روز مرہ کا استعمال مضرِصحت میں ہے جو کہ انسان کے جسم کو بےشمار خطرات میں مبتلا کرنے کا سبب ہے۔ 

1: موٹاپے کا بڑھنا

نوڈلز میدے سے تیار ہوتے ہیں ۔ میدے سے بنی اشیاء کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ جسم کے میٹابلیزم کو سست بنا دیتی ہیں۔ میٹابولزم کی سستی وزن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بقول ماہرین کہ میدے سے بنی اشیاء کافی دیر تک معدے میں موجود رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ نوڈلز کا استعمال وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نوڈلز کھانا صحت کے لئے نقصان دے ہےے

2: چکنائی کا عنصر

نوڈلز ایک ایسی غذا ہے جس کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس غذا کو محفوظ کرنے کے لیے  ایسی چکنائی کی مقدار کا استعمال کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ ہوتی ہے اور جسے حل بھی نہیں کیا جا سکتا ہوتی ہیں۔ اس چکنائی کی موجودگی کے سبب خون میں کولیسٹرول لیول میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے جو کہ دل کے امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ 

مزید پڑہیے: کیا شوگر کا مریض گُڑ کھا سکتا ہے؟ایک ایسا جواب جو جاننے کیلیے ہیں سب بیتاب۔


3: جگر اور گردے کے افعال پر منفی اثرات کا مرتب ہونا

پروپائلین گلائکول نامی ایک کیمیکل جو نوڈلز میںموجود ہوتا ہے، جگر اور گردوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اس سے جگ اور گردے بے حد متاثر ہو تے ہیں۔ 

4: بہترین غذا کی کمی

جن بچوں کی غذا میں نوڈلز روزانہ کی بنیاد پر شامل ہیں وہ صرف ان کے پیٹ کو بھرنے کا سبب ہے ناکہ متوازن غذا کی فراہمی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا لگاتار استعمال بچوں میں اچھی غذا کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ 
eating noodles are harmful for health

5: ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا خطرہ

نوڈلز میں نمکیات اور کاربوہائیڈریٹ کی موجودگی جسم کے ہارمونز کو بے ترتیب بنا دیتی ہے لہذا اس کے سبب جسم ذيابطیس اور ہائي بلڈ پریشر جیسی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں۔ 

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں