مٹرمیں پاٸے جانے والے صحت کے راز جو دل اور شوگرجیسی بیماری ہونے سے روکے اور آپ کو مہنگی دوائیاں لینے سے۔

0
1,407 views
Spread the love
سردی میں مٹرزیادہ استعمال کیا جاتا ہے اورچھوٹے بچے تو اس کو کچا ہی کھا لیتے ہیں لیکن چند افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو مٹر پسند نہیں ہوتا تو وہ یہ بات سمجھ لیں کہ مٹر کے بہترین فوائد ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ مہنگی دوائیوں کے بجاٸے مٹر کھانا شروع کر دیں گے۔

غزائیت

مٹرمیں پروٹین،وٹامن سی،کاربوہائیڈریٹس،مینگنیز،فاسفورس اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

فائدے

شوگر:

جو لوگوں شوگر کے مریض ہیں ان کے لیئے مٹر کا استعمال سب سے زیادہ فاٸدہ مند ہے کیونکہ یہ آپ کی انسولین کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہر روز ایک چمچ مٹر کھانے سے آپ کو جلد ہی فرق نظر آئے گا۔

کینسر:

کینسر کی کوئی دواٸی نہیں لیکن مٹر کے بارے میں ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹر کیسر سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور کینسر کے مریضوں کو مٹر اور اس کا سوپ روزانہ پینا چاہیئے یہ آپ کو اچھی صحت دے سکتا ہے اوراس میں ایک ایسا انزائمز پایا جاتا ہے جو کینسر کی دوائوں میں ملایا جاتا ہے۔

ہاضمہ:

مٹر میں فائبر ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت بہترین ہوتے ہیں، آنتوں میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور  مختلف بیماریاں جیسے آنتوں کے ورم، آئی بی ایس اور آنتوں کے کینسر سے بچانے میں مٹر فاٸدہ مند ثابت ہوتا ہے اور ہاضمہ کے مسلے کو کم کرتا ہے۔

پروٹین:

مٹرمیں پروٹین کی سب سے زیادہ پایا جاتا ہے، جو مسلزکی ہڈیوں کی مضبوطی کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں اور جلد کوخوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے۔

امراضِ قلب

مٹر میں میگنیشم اور کیلشیئم پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے تمام بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہےاوربلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔