ایسی کون سی مزیدار چٹنیاں ہیں جو کھانا ہضم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں؟ آیئے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں

0
1,120 views
مزیدار چٹنیاں جو کھانا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں
Spread the love
مزیدار چٹنیاں جو کھانا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں
ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے دو دنوں میں صرف لاہور میں ہی اٹھارہ ہزار افراد ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال لائے گئے۔ بقرہ عید کا موقع جہاں اپنے ساتھ مزے مزے کے عمدہ کھانے لے کر آتا ہے وہاں اس کے ساتھ ساتھ تھوڑی سی بے احتیاطی کے سبب انسان کو بیمار بھی کر ڈالتا ہے اور پھر انسان ان تمام کھانوں سے محروم ہو جاتا ہے کہ جس کی پلاننگ وہ عرصہ دراز سے کر رہا ہوتا ہے۔

ہاضمے کو مضبوط بنانے والی چند مزیدار چٹنیاں

ہمارے گھروں میں عید کی آمد کے ساتھ ہی یہ مزیدار چٹنیاں بن جاتی ہیں۔ خواتین جہاں مختلف مصالحے جاتوں کی تیاریاں کرتی ہیں وہیں پر گوشت کے ساتھ کھانے والی کچھ عمدہ چٹنیاں بھی لازمی بناتی ہیں کیونکہ یہ چٹنیاں نہ صرف کھانوں کی لذت بڑھا دیتی ہیں بلکہ کھانے کو جلد ہضم ہونے میں بھی اہم قردار ادا کرتی ہیں۔

 آلو بخارے کی چٹنی

آلو بخارے کی چٹنی لذت کے لحاظ سے نہایت ہی بہترین ہوتی ہے یہ ہمارے جسم میں نہ صرف خون بناتی ہے بلکہ جگر کے افعال کو بھی بہتر بناتی ہے اور اس کے ساتھ ہاضمے کو بھی بہتر رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ اس چٹنی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا کلو پکے ہوئے آلو بخارے لے لیں اور اس کو ہلکی آنچ پر پکاليں جب وہ نرم ہو جائیں تو اس میں حسب ذائقہ چینی شامل کر دیں۔ لذیذ چٹنی تیار ہے۔
آلو بخارے کی چٹنی

انار دانہ اور پودینے کی چٹنی

انار دانے میں وٹامن سی اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پودینہ بھی ہاضمے کے لیے بے حد فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے۔ اس چٹنی کو تیار کرنے لیے ہمیں دو ٹماٹر، دو ہری مرچ تھوڑا سا انار دانہ اور کچھ پودینے کے پتے درکار ہوں گے ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بعد اس میں نمک شامل کر کے گوشت کے ساتھ کھائیں۔ یہ چٹنی نہ صرف کھانا ہاضم کرتی ہے بلکہ کھانے کی لذت بھی بڑھاتی ہے اور اس کے ساتھ وزن کو بھی کم کرنے میں بھی انتحائی مفید ہے۔
انار دانا اور پودینے کی چٹنی

املی کی چٹنی

املی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور حکما کا یہ ماننا ہے کہ یہ گوشت کے گرم اثرات کا آسانی سے خاتمہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی ترشی معدے میں کھانے کے ہضم ہونے کی رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں اس چٹنی کی تیاری کے لیۓ ہمیں چاہیئے ایک پاؤ املی، ساتھ ہی کھجور کے پانچ سے چھ دانے لے لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کو پانچ منٹ تک پکانے کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد اس میں چینی یا گڑ حسب ذائقہ شامل کریں اور ساتھ ہی چٹکی بھر سفید زیرہ، کالا نمک، کالی مرچ اور لال مرچیں شامل کرکے اسے پکانے کے لیے رکھ دیں اور اسے اچھی طرح پکانے کے بعد اس میں آدھا چمچ سرکا ڈال دیں تاکہ یہ کافی دنوں تک خراب نہ ہو اب آپ اسے ہر کھانے کے ساتھ استعمال کریں۔
املی کی چٹنی