ہمیں اس بات کا بہت اچھی طرح علم ہے کہ دنیا بھر کی طرح ہمارے پاکستان میں بھی عوام اپنے آرٹسٹوں اور فنکاروں سے بےپناہ پسند کرتی ہے۔ کہیں پر لوگ سوشل میڈیا پر ان سے پیار کا اظہار کرتے ہیں تو کہیں کسی بات میں دفاع کی صورت میں محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
عوام عموماً اپنےپسند کے فنکاروں کو محض اپنے ٹی وی اسکرین پر دیکھتےرہتے ہیں لیکن یہ بات لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی میری اورآپ کی طرح کے انسان ہیں، ان کی بھی کوئی اپنی پرسنل زندگی ہوتی لیکن ہم بیشتر اوقات مداحوں کو سوشل میڈیا پراپنے پسندیدہ فنکاروں کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں کرتے ہوئے سنتے ہیں جوکہ ایک برا اور غلط عمل ہے۔
ایسا ہی کچھ ہماری مشہور فلمی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ہوا، جہاں پچھلے چند دنوں سے اداکارہ مہوش حیات اور بلاول بھٹو زرداری جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے چیئرپرسن کی شادی کے بارے میں خبروں کی قیاس آرائیاں جاری تھی، جس پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے متعلق ایک وضاحتی بیان بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا آغاز اس وقت ہوا، جب مہوش حیات کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوا، جس میں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول زرداری کے ساتھ شادی میں بھلا کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ اور دیکھتے دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا پر عوام کی جانب مختلف قسم کی باتوں کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس نے اداکارہ مہوش حیات کو سیخ پا کردیا۔
مزید پڑہیے: اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ کو خیر باد کہ دیا اور عالم دین سے شادی کر لی
اس سلسلے میں ٹوئیٹر پر اداکارہ مہوش حیات کی طرف سے ایک وضاحتی ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ “کس سے شادی کرنی ہے، یہ میرا نجی معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔ لہذا مہربانی کریں اور میچ میکنگ نہ کریں”۔
Who I choose to marry is my personal decision & ppl will know when it happens! Take a chill pill guys & stop matchmaking!✋🏻Let’s not take a throwaway line in a 2-year-old interview out of context & make unnecessarily juicy headlines. Aur b gham hain zamane mein Shadi k siwaa! LOL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 29, 2020