اگر آپ بھی مونگ پھلی کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو آپ کو بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے

0
1,553 views
مونگ پھلی
Spread the love
سردموسم میں خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ لیکن خشک میوہ جات کے استعمال میں کچھ احتیاتی تدابیر بھی کی جاتی ہیں۔ جیسا کہ مونگ پھلی، جو کہ سب سے زیادہ پسندیدہ میوہ ہے، کے کھانے میں کچھ اصول لاگو کیے جاتے ہیں۔ اسے کھانے کے بعد پانی پینے سے منع کیا جاتا ہے۔ اور اس کی وجہ یہ بتائي جاتی ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد  پانی پینا گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑہیے: رزق کا یقین اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں


سائنسی تحقیقات

لیکن یہ بات سائنسی تحقیقات کے برعکس ہےاورڈاکٹرز کے مطابق مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پیاجا سکتا ہے۔ ن ڈی ٹی فوڈ ویب سائٹ کی معلومات اور دوسرے ماہرینِ کے مطابق مونگ پھلی کھانے کے بعد پیاس لگنے کی وجہ اس پھل کی گرم تاثیر ہوتی ہے،اور چونکہ مونگ پھلی کی گری خشک ہوتی ہے تو اسے کھانے کے بعد جسم میں حرارت اور گرمی پیدا ہوتی ہے، جس سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

احیتاط کیوں ضروری ہے؟

لیکن مونگ پھلی کھانے کے بعد یہ احیتاط کرنا ضروری ہے کہ پانی ٹھنڈا نہ ہو کیونکہ ٹھنڈا پانی گلے کو خراب کرنے کی وجہ بنتا ہے۔ چونکہ مونگ پھلی میں تیل موجود ہوتا ہے اور اسے کھانے کے بعد غذائی نالی میں چربی جمع ہوجاتی ہے۔ لہزا ٹھنڈا پانی گلے میں خراش یا کھانسی کی وجہ بنتاہے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں