پشاور کے سرکاری اسکول میں رقص کی محفل، ویڈیو وائرل ہو گئی

0
1,602 views
peshawar school function
Spread the love
پشاور، قلعہ چندن کے سرکاری اسکول میں محفلِ رقص کی وجہ سے ڈی ای او نے ہیڈماسٹر اور چوکیدار کو معطل کر دیا۔
یکم نومبر رات کو پشاور کے علاقے متھرا سرکل کے سرکاری  تعلیمی ادارے پرائمری سیکشن قلعہ چندن میں رقص و سرور کی محفل سجائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رقص و سرور کی محفل پر صوبائی وزیر تعلیم کے سخت نوٹسلے لیا جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار دونوں کو معطل کردیا۔

مزید پڑہیے: منال خان اپنے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پرشدید تنقید کی زد میں


پشاور کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے فوری طور پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار کی معطل کرنے کے بعد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سفید سنگ کے پرنسپل کو بھی 3 روز کے اندر انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔