ناف پر تیل لگانے کے اہم فوائد اور عرب ممالک میں لوگ اس کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟

0
1,521 views
Spread the love
عرب ممالک کے لوگ بڑے ہی مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو ایسے کام کرتے ہیں کہ جن کی ہمیں کوئی معلومات یا وجوہات پتہ نہیں ہوتیں۔ ہر ایک کی روایات اور مسائل ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ مگر ان کی سب سے بڑی حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنی ناف میں باقاعدگی سے تیل لگاتے ہیں اور آخر یہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں اور اس کی خاص وجہ کیا ہے یہ ہم آج آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

ناف میں تیل ڈالنے کی وجہ:

ناف میں تیل ڈالنے کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں
اس کی پہلی اور خاص وجہ یہ ہے کہ اس کے لگانے سے آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔
• پھٹے ہاتھ پھٹے پاؤں یا ایڑیاں، چہرہ، ہونٹ اور باچھیں، سب اس کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
•ذہنی دباو ہو یا ٹینشن ہو، سٹریس ہو، یا اینزائٹی، ڈپریشن ہو یا ذہنی کمزوری غرض یہ کہ اس کے استعمال سے یہ سب چیزوں کو دور کرنے میں نہایت موثر ثابت ہوتا ہے۔
• اس کے استعمال سے نہ صرف بچوں کی نظر، حافظہ اور یاداشت تیز ہوتی ہے بلکہ یہ بالوں کی خشکی و سکری کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

مزید پڑہیے: عرب ممالک میں مرد حضرات غترہ کیوں استعمال کرتے ہیں اور یہ کیا چیز ہے؟


اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ناف میں تیل لگانے سے جسم کو زیادہ گرمی سے کسی حد تک بچایا جاسکتا اور ڈی ہائیڈریشن کے عمل سے بچانے میں بھی یہ نہایت ہی موثر اور مفید ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ دھوپ اور گرمی سعودی عرب میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہاں کے لوگ ناف میں تیل لگاتے ہیں۔
• جو خواتین اسطرح اپنی ناف میں تیل لگاتی ہیں ان کو زچگی کے دوران ہونے والے درد سے بھی جلد ہی آرام مل جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کے نچلے حصےکو طاقت دینے میں نہایت ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔
• ناف میں تیل لگانے سے جسمانی کمزوریاں دور ہوجاتی ہیں، جبکہ دماغ اور ریشے بھی مضبوط ہوجاتے ہیں اور سیل ریسیپٹر اور وصول کنندہ ریشے کسی بھی پیغام کو جلدہی قبول کرکے آگے پہنچاتے ہیں۔
• اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ افراد جو کومہ میں چلے جاتے ہیں ان کے جسم کو جلدی حرکت میں لانے کے لئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ایسے لوگوں کو عرب کے تحقیق کاروں نے عالمی ریسرچ کے دوران واضح اور اجاگر کیا ہے۔
غرض یہ ہے کہ ناف ایک انتہائی حساس جگہ ہے اور اس کو آئل سے گیلا رکھنا اس لئے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ معدے کو سوجن سے بچانے میں اور گندگی کو باہر نکالنے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں