وہ افراد جو نیند میں باتیں کر تے ہیں وہ اخلاقاً کیسے ہوتے ہیں؟

0
1,794 views
need-me-bolne-waly-log-kaisay-hoty-hyn
Spread the love
 نیند میں باتیں کرنا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان بغیر سوچے سمجھے ہی بولنے لگتا ہے۔ نیند کی کیفیت میں انسان  کسی سے کچھ بھی کہ سکتا ہے چاہے وہ  کوی کام کی بات ہو یا فالتو بات۔ یہ بیماری اکثر بچوں اور زیادہ تر مردوں میں پائی جاتی ہے ۔ اکثر دیکھنے ميں آیا ہے کہ جب بھی کسی سے اس کی نیند میں باتیں کرنے کے بارے میں بات کی جائے تو  بندہ عجیب سا چہرا بنا لیتا ہے۔ آخر ایسا کیوں ہے؟

مزید پڑہیے: قبولیت کی گھڑیاںاردو تحریر


چلیے آج ہم آپ کو اس کےبارے میں بتاتے ہیں کہ ہم نیند میں زیادہ تر کن الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ایک نئی ریسرچ میں ڈاکٹرایزابیل آرنلف نے  دریافت  کی ہے کہ نیند میں بولنے والے افراد بغیر سوچے سمجھے ہی کچھ بھی بول سکتے ہیں جو کہ اس کے پاس سونے والے کیلئے اچھی بات نہیں۔ میٹرو کی رپورٹ کے مطابق انسان نیند میں کئی بار منفی اورغیراخلاقی الفاظ کا استعمال کرجاتا ہے جو کہ ایک کافی عجیب ساعمل ہے۔
ایزابیل ہی کی ریسرچ میں 232 نوجوانوں نےحصہ لیا تھا۔جن میں سےصرف 129 نوجوان آر ای ایم نیند کے مسائل کا شکارتھے جبکہ 87 نوجوان نیند میں سونے کے عمل اور رات میں ڈر سے آنکھ کھل جانے کے مسائل سے دوچار رہے۔ باقی نوجوان نیند کی مختلف بیماری سے دوچار رہے۔ان تمام نوجوانوں پر کچھ راتوں تک گہری نظر رکھی گئی جس کے بعد یہ پتا چلاا کہ صرف 24 فیصد لوگ ہی نیند میں بُرے الفاظ پکارتے ہیں اور 22 فیصد افراد غیراخلاقی الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ‘نہیں‘ کا لفظ کنٹسٹنٹ سے سنا۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں