ندا یاسر نے 5 سالہ بچی کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

0
941 views
ندا یاسر
Spread the love

ندا یاسر نے 5 سالہ بچی کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کراچی میںمروہ  زیادتی کیس کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سال مروہ کے والدین کو اپنے مارننگ شو میں بلا کر ان سے نازیبا اور سخت سوالات کرنے پر  جب سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر لعنت بھیجی گیئ تو ندا یاسر نے معافی مانگ لی ہے، ندا یاسر نے معافی سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک وڈیو پیغام میں مانگی ہے۔ ندا یاسر نے معافی کا پیغام سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور معافی کے مطالبے کے بعد جاری کیا  ہے جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
View this post on Instagram

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) on

ندا یاسر کا سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” سب سے پہلے تو میں معافی مانگنا چاہوں گی۔ میں آپ لوگوں کو ناراض نہیں دیکھ سکتی۔ تو اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا سوال ہوا ہے تو میں ہاتھ جوڑ کر آپ لوگوں سے معافی مانگتی ہوں”۔

Watch Nida Yasir Interview Video

ندا یاسر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ “میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے میں بھی حواس باختہ ہو سکتی ہوں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مجھے تھوڑا مارجن دے دیا جائے، میں کوشش کروں گی کہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو بلکہ میں کوشش کروں گی کہ آئندہ بہت احتیاط کے ساتھ پھونک پھونک کر قدم رکھوں”۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی میں پانچ سالہ بچی جس کا نام  مروہ تھا جسے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، اس کے والدین کو میزبان ندا یاسر نے ان کے تاثرات جاننے کے لیے انہیں اپنے مارننگ شو میں بلایا تھا تاکہ اس کے شو کی ریٹنگ بڑھ سکے ، جس میں ندا یاسر نے بچی کے والدین سے ایسے ایسے نازیبا سوالات پوچھے کہ بچی کی والدہ کا زار و قطار رونے لگی۔

شو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ندا یاسر پر شدید تنقید کا طوفان برپا ہو گیا، جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کوٹیلی ویزن سے مکمل برطرف کرنے کی اپیل کی اور اپنی حرکت پر فوری بچی کے والدین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا صارف محمد زرشال طارق نے ندا یاثر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ” ندا یاسر کو فوری طور پر میزبانی کرنے سے روک دینا چاہیے، ندا یاسر نے مظلوم والدین سے مضحکہ خیز سوالات پوچھ کر ان کا مذاق اڑایا ہے”
واضح رہے کہ پانچ سالہ بچی مروہ  بقول اس کے والدین کے رواں ماہ چار ستمبر کو صبح سات بجے قریبی دکان سے بسکٹ لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی اور پھر لاپتہ ہوگئی، جس کے 48 گھنٹے بعد یعنی چھ ستمبر کو بچی کی  لاش کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی تھی۔