نمرہ زندہ دل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور ٹویٹر پرنمرہ نام کا ٹاپ ٹرینڈ

0
1,074 views
nimra featured
Spread the love

نمرہ زندہ دل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور ٹویٹر پرنمرہ نام کا ٹاپ ٹرینڈ

#nimra twitter

ٹویٹر پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے
سوشل میڈیا پر نمرہ نام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاص تو کچھ نہیں لیکن  چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوشیاں حاصل کرنے والی ایک زندہ دل لڑکی ہے جس کی باتیں سن کر سوشل میڈیا صارفین مسکرائے بغیر نہیں رہ سکے۔
لاہورپنجاب کے گریٹر اقبال پارک میں نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹر سے بات کرتے ہوئے نمرہ علی نامی اس لڑکی نے جس معصومیت سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میں بھی ٹی وی سکرین پر آؤں اور آج میری خواہش پوری ہوگئی ہے۔
نمرہ نے کیمرے کے سامنے آنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اپنی دلچسپ گفتگو سے اس ویڈیو کو دیکھنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی، انہوں نے اس انٹرویو کے دوران ایک لطیفہ بھی سنایا جو شائد سب نے پہلے سے سن رکھا ہوگا مگر ان کے منہ سے یہ لطیفہ بھی نیا لگا۔
اس ویڈیو پر شہزاد رائے، ماروی سرمد ، اسد ہاشمی سمیت بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔