آن لائن کلاس کیلئے ’’جگاڑ‘‘ لگانے والی انڈین کیمسٹری ٹیچر کے چرچے عروج پر

0
979 views
Spread the love

ٹیچرز جگاڑ لگا رہے ہیں پڑھانے کے لیے مگر بچے پہلے جیسے “بک گھر رہ گی” کہ جگہ اب “نیٹ نہیں ہے” جیسے بہانے بنا رہے ہیں۔

آن لائن کلاس کیلئے ’’جگاڑ‘‘ لگانے والی انڈین کیمسٹری ٹیچر کے چرچے عروج پر۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔۔ دیکھئے خاتون ٹیچر نے بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کیلئے ٹرائی پوڈ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے موبائل ہینڈ سیٹ کو کیسے ایڈجسٹ کیا؟

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کی صورتحال برقرار ہے، چند ممالک میں لاک ڈاؤن یا کرفیو میں نرمی کے باوجود تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ یہ وبا برھنے کا خطرہ ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی کیمسٹری کی ایک ٹیچر جن کا نام مومیتا بی، نے اس انداز سے موبائل کو ایڈجسٹ کیا طلبہ کو پڑھانے کے لیے کہ صارفین ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔اور ان کی تصویر وائرل ہو گئی۔
مومیتا بی کی طرف سے ‘لِنکڈان’ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس موبائل رکھنے کیلئے ٹرائی پوڈ کی سہولت دستیاب نہیں اس لیے انہوں نے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے موبائل کو جگاڑ لگا کر ہینگر سے ایڈجسٹ کیا ہے۔
مومیتا بی کی شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میدیا کے پلیٹ فارن لنکڈان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے موبائل کو ہینڈ سیٹ کپڑوں لٹکانے والے ہینگر میں باندھ کرایڈجسٹ کیا اور ہینگر کو ایک جگہ ایڈجسٹ کرنے کے لیے چھت کا استعمال اور ایک کرسی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کمرے کے درمیان میں لٹکایا تا کہ جب وہ بچوں کو پڑھانے کے لیے چاک سے بورڈ پر لکھیں تو بچے انہیں اور بورڈ کو ویسے ہی دیکھ سکیں جیسے بچے کلاس روم میں دیکھتے اور پڑھتے تھے.
مومیتا بی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے ان کہ عظمت کو سلام کرتے ہیں۔