پورے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

0
1,097 views
pakistan blackout
Spread the love
pakistan no electricity
اسلام آباد سمیت پورے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہر طرف اندھیرا چھاگیا ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے 500 کے وی کی لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے باقی لائنز بھی ٹرپ کر گئیں اور اس وجہ سے پورے ملک کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا بریک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’عمر ایوب وزیر برائے بجلی اور ان کی پوری ٹیم بجلی ٹرپ ہونے کے ایشو پر کام کر رہی ہے۔ میری ابھی ابھی ان سے بات ہوئی ہے انشاللہ جلد آپکو آپ ڈیٹ کرتے ہیں۔‘
ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ’ برائے مہربانی اطمینان رکھیں، سب اللہ کا شکر ہے،اس بڑی فنی خرابی کی کوئی وجہ ہے جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔‘

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا سسٹم ٹرپ ہوا ہے جس کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

Source: DailyPakistan