پھٹی ایڑھیاں، فنگس زدہ ناخن اور پاؤں کو تکلیف جیسی تین مشکلات اور ان کا حل

0
1,721 views
پھٹی ایڑھیاں
Spread the love
‎جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ لیکن پاؤں میں کسی بھی طرح کا درد ہمیں چلنے میں تکلیف دیتا ہے۔ موسمِ سرما میں ایک پریشانی جو معمول بن چکی ہے وہ ہے ایڑھیوں کا پھٹنا۔ پھٹی ایڑھیاں بہت پریشان کُن ہوتی ہیں اور ظاہری طور پر بھی بہت بری لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پاؤں کے بہت سے مسائل ہیں، ہم بات کرتے ہیں کچھ عام سی پریشانیوں اور ان کے حل کی۔

گوشت کے اندر ناخن کا بڑھنا

گوشت کے اندر ناخن کا بڑھنا
گوشت کے اندر ناخن کا بڑھنا
پاؤں کو درد دینے والی ایک بڑی مشکل ہے۔ اس کے نتیجے میں انگلی سوج جاتی ہے اور یہ بہت درد دیتی ہے۔ اکثر اوقات اس کی وجہ سے انگلی میں سے خون بھی آتا ہے اور درد ہونے کی وجہ سے انگلی میں  انفیکشن ہو جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ مسئلہ ہوتا کیوں ہے؟ اس کی سب سے بڑا سبب  غلط طرح سے ناخن کاٹنا ہے اور تنگ جوتے پہننے سے اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے لازمی ہے کہ ناخنوں کا خیال رکھا جائے اور جیسے ہی یہ بڑھ جائے اسے فوراً کاٹ دیا جائے۔ ناخن کو کبھی بھی بہت زیادہ نہ کاٹیں۔

مزید پڑہیے: ایلویرا کا پودا گھر میں رکھنے کی اہم وجوہات کیا ہیں۔۔ آیئے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں


پھٹی ایڑھیاں:

پھٹی ایڑھیاں
پھٹی ایڑھیاں
بظاہر پاؤں کی ایڑھیاں ایک عام سا مسئلہ لگتا لیکن یہ نہ صرف سردیوں بلکہ گرمیوں کے موسم میں بھی پیش آسکتا ہے۔  اصل میں ایڑھیاں تب پھٹتی ہیں جب انکے ٹشوبہت ذیادہ خشک ہو جائیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پیش آسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پھٹی ایڑھیوں سے بچنے کے لیے ایسی کریموں کا استعمال کریں جن میں یوریا بھی شامل ہو۔ یوریا ہما رے جسم کی چکنائی میں اضافہ کرتا ہے اور اس کی خشکی سمیت الرجی کوبھی کم کرتا ہے اور جلد کونرم و ملائم بنادیتا ہے۔

 پاؤں اورفنگسزدہ انگلیاں:

افنگس زدہ انگلیاں
افنگس زدہ انگلیاں
فنگس زدہ انگلیؤں کا مطلب ہے کہ ناخنوں کا بدبودار یا پیلا ہوجانا ہے۔ یہ ایک انفیکشن ہے جو ہروقت بند جوتے پہننےسے ہوجاتا ہے۔ ابتدا میں یہ اس طرح نظر آتا ہے جیسے ناخن کے اوپر پاؤڈر چھڑکا گیا ہو۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر کا بتایا گیا فنگل نیل وارنش استعمال کرنا چاہیے۔ اگر یہ بڑھ جائے تو ڈاکٹر کی مدد سے ناخن میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کر کے ان کے اندر ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ ناخن کے اندر کی سطح تک پہنچ سکیں۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں