حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے مسودے پر کام شروع کردیا

0
1,077 views
Spread the love

حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے مسودے پر کام شروع کردیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔
انکو نامرد بنا دیا جائے یعنی ہیجڑا تاکہ ساری زندگی انکو دوسرے مرد چھیڑتے رہیں اور زیادتی کرتے رہیں ان سے کوئی پوچھے کہ ہیجڑا کیسے بنے تو یہ بتا سکیں کہ زیادتی کرنے کی سزا ہے. عبرت کا نشان بنا دیا جائے انکو سزائے موت مجرموں کیلیےبہت چھوٹی سزا ہے
ویسے دیکھا جائے تو پاکستان کے کریمنل لا میں زنا باالجبر جس میں ایک سے زیادہ مرد کسی عورت زبردستی جنسی زیادتی کرتے ہیں تو اس کی سزا سزائے موت ہے ۔جس پر سائٹیفک طریقوں اور فاسٹ ٹرائل کے ذریعے عمل درآمد کر کے معاشرے میں بہت سدھار لایا جا سکتا ہے ۔جو اک بہترین طریقہ سزا ہے ۔لیکن جو یہ نامردی والا قانون بنایا جا رہا ہے میرا نہیں خیال کہ یہ ایک بہترین فیصلہ ہے ۔ وہ تشدد کا دوسرا راستہ نکال لیں گیں ۔ قتل و غارت پہ اتر آئیں گیں ۔ وہ مزید خطرناک وحشی درندے بن جائیں گیں ۔ اسکا بہترین حل سزاے موت ہے تب ہماری عورتیں محفوظ رہیں گیں ۔
دوسری طرف ذرا سوچیں کہ اگر کوئی ایسا مجرم جسے نامرد بنا دیا گیا ہو اور وہ غصے اور انتقام کی آگ میں جل کر قتل یا دیگر بڑے جرائم کرنے لگے تو کون ذمہ دار ہو گا؟ کیونکہ معاشرے کی لعن طعن اور مذاق بن کر کوئی بھی کچھ بھی قدم اٹھا سکتا ہے

سب باتوں کی ایک بات۔

یہ اللّه کے بنائے ہوئے قانون کو تجاوز کرنے والی بات ۔ جب اللّه نے حکم دیا ہے کے ایسے لوگوں کو سنگسار کرو تو پھر یہ بے تکی بڑکیں مارنے کی ضرورت نئی سیدھا سادہ سرے عام پھانسی کا قانون لاؤ اور عدالتوں کو چاہئیے ایسے کیسز کا جلدی فیصلہ کیا کریں ۔

اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹس میں ضرور کریں۔ شکریہ