اللہ تعالیٰ کی بےشمار نعمتوں میں سے ایک نعمت میتھی دانہ بھی ہے۔ بظاہر یہ ایک ننھا سا بیج ہے مگر اس کے بےشمار فوائد ہیں کیونکہ اس میں موجود آئرن، وٹامن اے ، بی اور سی موجود ہیں۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے اسے حاملہ خواتین کو کھلانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اگر کسی خواتین کو ماہواری کھل کر نا آتی ہو تو اس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے وہ اس لیے کہ یہ نہ صرف خون میں سے شوگر کی مقدار کو کم کردیتی ہے بلکہ جسم میں اس کا توازن بھی برقرار رکھتی ہے۔
پیٹ کم کرنے کے لئے بھی میتھی دانہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ رات بھر اسے پانی میں بھگودیں اور پھر صبح نہار منہ اس کو پانی سمیت پی لیں اور چبا لیں۔ ایک مہینے کے اندر اندر ہی پیٹ کا سائز کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
کیل مہاسوں سے جان چھڑانے کے لئے بھی بہت ہی دائرہ مند ہے اور اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ چار گلاس پانی میں چار کھانے کے چمچے دانہ میتھی ڈالیں اور اسے پوری رات کے لئے رکھ دیں۔صبح اسے نکال دیں اور اس پانی کو مکس کرکے بوائل کرلیں اور روئی کی مدد سے اسے کیل مہاسوں پر لگائیں۔اس پانی کو محفوظ کرنے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اگر آپ اپنے بال لمبے اور گھنے کرنا چاہتے ہیں تو ایک ناریل کے تیل کی بوتل میں دانہ میتھی کے چند دانے ڈال کر نارمل فرجہ حرارت پر اسے اچھی طرح ڈھک کر تین ہفتوں کے لئے رکھ دیں اب اس تیل کو بالوں میں لگانے سے حیرت انگیز نتیجے سامنے آئیں گے۔
اس کے علاوہجن افراد کو خصوصا عورتوں کو اکثر جوڑوں اور کمر کا درد رہتا ہے تو ان کے لئے میتھی دانے کا استعمال کرنا بہت ہی مفید ہے اس کے علاوہ اس کو تیل میں ملا کر لگانا بھی بے حد مفید ہے۔
اس کے روانہ استعمال سے مستقل قبض سے بھی چھٹکارا ملتا ہے اور پیٹ کی گیس میں بھی کمی کا سبب بنتی ہے۔