کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز صحت کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی کتنی مفید ہے؟ آئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں

0
1,747 views
hairfall problems and solutions
Spread the love
پیاز اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے مگر اس کی تیز بو عام طور پر لوگوں کے لیے ناپسندیدہ ہوتی ہے اور اگر ان کو یہ کہا جائے کہ اسی پیاز کا استعمال بالوں میں کریں تو وہ نا صرف ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ہمارا مذاق اڑانا بھی شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر وہ اس عظیم نعمت کے فائدے جانیں گے تو اس کے بعد وہ لازمی اس کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائيں گے۔

بالوں کے لیے پیاز کیسے  استعمال کی جائے؟

یہ بات کافی لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتی ہے کہ پیاز کے رس کی سر پر مالش سے گنج پن کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ مگر اس مقصد کے حصول کے لیے آپ کو چاہیے ہوں گی تین سے چار سرخ پیاز، جن کو چھیل کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد اسے کسی ململ کے کپڑے میں دبا کر یا چھنی میں چھان کر اس کا رس نکال لیا جائے۔ اس کی بو سے گھبرا کر بہت سے لوگ اس کا استعمال نہیں کرتے لہٰذا آپ اس کو اپنے شیمپو میں ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور پھر اس سے بالوں کو دھو سکتے ہیں۔ اس طرح استعمال کرنے سے آپ کو اس کا حیرت انگیز طور پر فرق نظر آئے گا۔اس کے علاوہ آج اس پوسٹ میں ہم آپ کو کچھ ایسے نسخے بتائیں گے جو بالوں کی پریشانی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑہیے: سر کے بالوں کی خشکی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، اب خشکی کو دور کرنے کے ایسے گھریلو طریقے جو کیمیکل سے پاک ہیں


1: گنج پن کا خاتمہ

گنج پن ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے آج کل کافی لوگ پریشان ہیں۔ اگر آپ کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں اور خصوصاً مرد حضرات جن میں گنج پن کا عنصر ذیادہ نمایاں پایا جاتا ہے، وہ پیاز کے جوس کو سر پر اچھی طرح مالش کرنے کے بعد دو سے تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں ۔پیاز میں قدرتی طور پر زیادہ مقدار میں سلفر کی موجودگی ہوتی ہے جو کہ کھوپڑی میں موجود مردہ خلیات کا خاتمہ کرتا ہے ۔اس کے علاوہ خون کا دورانیہ بھی بہت اچھا ہوجاتا ہے۔ اسطرح نئے بالوں کی نمو ہوتی ہے اور گنج پن کا خاتمہ ہوتا ہے۔
hairfall problems and solutions

2: خشکی کا خاتمہ

پیاز کی بےشمار خصوصیات میں سے ایک اہم خاصیت یہ ہے  کہ وہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے جس کے نتائج یہ ہوتے ہیں کہ خشکی کی وجہ سے ہونے والی کھجلی ختم ہوجاتی ہے۔ خشکی کو ختم کرنے کے لیے ناریل اور ارنڈی کے تیل کو ایک جیسے وزن میں لے کر اس کو نیم گرم کر لیں اور اس میں اتنے ہی وزن کا پیاز کا جوس ملا لیں اور پھر اس سے اچھی طرح بالوں میں مساج کریں پھر ایک گھنٹے کے بعد دھو لیں یہ عمل ہفتے میں تین دفعہ دہرانے سے سر کی خشکی بھی ختم ہوجائے گی اور نئے اور چمکدار بال بھی نکلنے شروع ہو جائیں گے۔

3: بال چر کا خاتمہ

بال چر ایک ایسا بیماری ہے جس سے اکثر لوگ بہت پریشان رہتے ہیں۔ اس مسئلہ میں ایک ساتھ سارے بال نہیں بلکہ سر کے مختلف حصوں کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور جہاں بال کرتے ہیں وہ جگہ ایسی ہو جاتی ہے جیسے یہاں بال کبھی آئے ہی نہ ہوں۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے لوگ ہر قسم کا مہنگا علاج بھی کروانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ مگر اس بیماری کے علاج بہت آہستہ آہستہ ہوتا ہے جس میں بہت ہی صبر اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیاز کا استعمال اس سلسلے میں بہت ہی معاون ثابت ہوتا ہے۔ آدھا گلاس پیاز لے کر اس میں ایک چمچ شہد شامل کر لیں اور اس کو اچھی طرح ملائیں اور جہاں بال شر ہے اس کو اس جگہ لگائیں۔ پھر ایک گھنٹے بعد بغیر کیمیکل والے شیمپو سے سر دھو لیں ۔ یہ عمل ہفتے میں تین بار دھرانے سے آہستہ آہستہ ہی صحیح مسئلے کا حل نکلے گا یعنی بال آنا شروع ہوجائیں گے۔ 

4: سکری کا خاتمہ

بہت سے لوگ سکری کو خشکی ہی سمجھتے ہیں لیکن یہ ایک طرح کا فنگل انفیکشن ہے جس کی وجہ سے سفید خشکی جیسے دھبے سر کی کھال پر ہو جاتے ہیں جو بالوں کو نہ صرف  کمزور کردیتے ہیں بلکہ دیکھنے میں بھی  بہت برے لگتے ہیں۔ پیاز یہاں بھی اس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کا استعمال کچھ یوں ہے کہ چار چمچ پیاز اور دو چمچ میتھی دانے لے کر رات بھر بھگو لیں اور پھر ان کو ایک ساتھ  پیس کر اس میں چار چمچ پیاز کے جوس کے بھی شامل کر کے سکری والی جگہوں پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد اسے دھو لیں۔ ہفتے میں دو مرتبہ اس عمل کو دہرانے سے مشکل جلد حل ہوجائے گی۔ 
hairfall problems and solutions

5: سفید ہوتے بالوں کے لیے

عمر سے پہلے ہی بال سفید ہونا، اس مسئلے سے بہت سے لوگ پریشان رہتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ  پیاز کے جوس کو زیتون کے تیل اور مہندی کو ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو بالوں پر اچھی طرح لگا لیں اور پھر اسے دھولیں۔ یہ عمل مہینے میں ایک مرتبہ دھرانے سے جلد ہی سفید بال ختم ہو کر دوبارہ سے سیاہ ہونا شروع ہو جائيں گے۔ 

6: خشک اور بے جان بالوں کا خاتمہ

پیاز اللہ کی ایک بہترین نعمت ہے جس کے اندر قدرتی طور پر  وٹامن سی ، بائيوٹن ، میگنیز اور دیگر معدنیات زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔  پیاز کا رس دو بہت ہی اہم کام کرتا ہے ایک تو یہ بالوں کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور دوسرا اس کی چمک دمک میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس کا استعمال کچھ یوں ہے کے پیاز کے رس کو ایک انڈے میں ملا کر اس کا  پیسٹ سر پر لگا لیں اور اسے آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس سے بال نہ صرف قدرتی طور پر چمکدار ہوجائیں گے بلکہ ان کی نشونما بھی بہت اچھی ہوجائے گی۔