مٹاپا ایک بیماری ہے اسی لیے اکثر لوگ اپنے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں۔ اپنی ڈایئٹ کا خیال رکھنے کے باوجود ان کے وزن میں کمی نہیں آتی ہے۔
آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی بہترین چٹنی بنانا سکھائیں گے جو نہ صرف آپ کا اپنا وزن تیزی سے کم کرے گی بلکہ یہ چٹنی ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے کنٹرول کے لیے بھی مفید ہے۔ اس لذیز چٹنی کو آپ دوپہر کے کھانے کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
چٹنی بنانے کی ترکیب
اس لذیز اور فائدے مند چٹنی کو بنانے کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے۔
مزید پڑہیے: شادی کے بعد کن خواتین کا وزن بڑھتا ہے اور کن کا نہیں؟ آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں
-
ایک گڈی دھنیے اور پودینے کی لے کر اچھی طرح دھولیں۔
-
پھر 4 سے 5 عدد ہری مرچی لے کر اچھی طرح دھولیں۔
-
ضرورت کے مطابق املی لے کر دس منٹ تک بھگولیں اور پھر اس کا گودا نکال کر رکھ دیں۔
-
تمام اجزا کو گرینڈر میں ڈال دیں، اس میں آدھا لیموں کا رس، نمک ضرورت کے مطابق، اجوائن کی مقدار دو چٹکی، لال مرچ پاؤڈر کی مقدار آدھی چمچ اور چینی کی مقدار آدھی چمچ ڈال کر گرائنڈ کرلیں۔ مزیدار ہری چٹنی تیار ہے۔
-
اگر آپ وزن کو تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال باقائدگی سے کریں کیونکہ یہ جن اجزا سے مل کر بنی ہے وہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔