دیکھئے کیسے حریم شاہ نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ہونٹوں کی سرجری کروا کر ان کا چہرہ بگاڑ دیا

0
1,028 views
حریم شاہ، ٹک ٹاکر صندل خٹک
Spread the love
نامور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اور حریم شاہ کے درمیان نہایت ہی گہری دوستی ہے اور ان دونوں کی کئ ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر حکومتی سیاست دانوں کے ساتھ دیکھنے میں آئی ہیں۔
چند مہینوں پہلے صندل خٹک کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ہونٹوں کی سرجری کے متعلق بات کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو میں یہ واضح دیکھا گیا تھا کہ ٹاک ٹاک گرل صندل خٹک نے لپ فلر یعنی ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ میرا لِپ فِلر حریم شاہ نے کروایا کیونکہ وہ میرے ہونٹ اور گالوں کو پھلوانے کے لیے مجھے ڈاکٹر کے پاس لے گئی تھی۔ انہوں نے شکایت بھرے لہجےمیں بتاتے ہوئے کہا کہ میرا چہرہ بہت خراب ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے حریم شاہ کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس میں انہوں نے صندل خٹک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہونٹ اور گال کی سرجری کروانے سے پہلے میں نے آپ کو بتایا تھا کہ لپ فلر زیادہ گہرائی میں نہ کروائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صندل خٹک نے مجھ سے کہا تھا کہ جب میں ہنستی ہوں تو میرے ہونٹ دب جاتے ہیں اور اسی سلسلے میں مجھے ہونٹ کی سرجری کروانی ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ کو اپنے ہونٹوں کی زیادہ سرجری کروانی تھی اور اگر آپ کو کم کروانی تھی تو آپکو ڈاکٹر کو پہلے سے ہی بتا دینا چاہیئے تھا۔