بھارتی اداکارہ سنجناگلرانی نے اسلام قبول کرلیا، حلف نامہ منظر عام پرآ گیا

0
1,422 views
sanjanagulrani
Spread the love

بھارتی اداکارہ سنجناگلرانی نے اسلام قبول کرلیا، حلف نامہ منظر عام پرآ گیا

بنگلور: بھارت کی تامل ،کناڈا اور تیلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کر کے اپنا نام  بھی تبدیل کرلیا۔ خیال رہے کہ سنجنا گلرانی کا اصل نام ارچنا منوہر گلرانی ہے ، سنجنا گلرانی انکا فلمی نام ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس  اور تحقیق کے مطابق اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کرکے ماہرہ رکھا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انہوں نےاپنی  چند وجوہات کی بنا پر اسلام قبول کرنے کی بات کو خفیہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کادو سال پرانہ تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔
دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے 9 اکتوبر 2018 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔

مولانا زین العابدین نے کہا کہ قبول اسلام کیلئے جو بھی مدرسہ سے رجوع ہوتا ہے، کورٹ افیڈیوٹ کی بنیاد پر ہی تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق تبدیل مذہب کی کارروائی انجام دی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ شاہ ولی اللہ کے تحت جاری ہے۔
مولانا زین العابدین سے سوال کیا گیا کہ سنجنا گلرانی ایک فلم اداکارہ ہیں، کیا اس بات سے آپ واقف تھے؟ اس سوال پرانہوں نے کہا کہ سنجنا گلرانی کے پس منظر سے وہ واقف بالکل نہیں تھے۔ مولانا نے کہا کہ سنجنا ہو یا کوئی بھی خواہش مند جو بھی عدالت سے افیڈیوٹ پیش کرتا ہے، اس بنیاد پر قبول اسلام کا تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔
تصدیق نامہ کے مطابق ارچنا منوہر گلرانی بنت منوہرگلرانی عمر 31 سالہ نے بغیرکسی جبراور دباؤ کے با رضا و رغبت اللہ کے ایک ہونے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو آخری پیغمبر مان کر کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کیا ہے۔
sanjanagulrani
اس تصدیق نامہ پر سنجنا گلرانی کے دستخط کے ساتھ ساتھ دو گواہ امتیاز اور اسلم پاشاہ کے نام، ایڈریس ، دستخط اور فون نمبرز بھی موجود ہیں۔
بھارت میں مزہب کی تبدیلی کے لیے عدالت سے بیانِ حلفی بنوا کر جمع کرادیا جاتا ہے ۔سنجنا نے اپنے حلفی بیان میں کہا ہے کہ وہ پچھلے 10 سالوں سے دین و اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی ہوئی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں، پروپیگنڈہ سے ان میں اسلام کو جاننے کی دلچسپی پیدا ہوئی۔

sanjanagulrani

انہوں نےیہ بھی  لکھا کہ اسلام کے متعلق انہوں نے مواد کا مطالعہ بھی کیااور مذہب اسلام پر چلنے والوں سے تبادلہ خیال کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے اور میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی خواہش مند ہوں تاکہ زندگی کا اصل مقصد حاصل ہوسکے۔
سنجنا نے یہ بات بھی لکھی اور واضح کر دی کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مرضی سے اسلام قبول کررہی ہیں اور اپنا اسلامی نام ماہرہ رکھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سنجنا گلرانی کی بہن نِکی گلرانی بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے